Sh.Zarar Hussain

Sh.Zarar Hussain civil servant

کسی کے پاس بہت کچھ ہے خدا کا دیا ہوا کسی کے پاس سوائے خدا کے کچھ بھی نہیں❤گڈ نائٹ  ✨
10/12/2023

کسی کے پاس بہت کچھ ہے خدا کا دیا ہوا
کسی کے پاس سوائے خدا کے کچھ بھی نہیں❤
گڈ نائٹ ✨

‏زیرِ زمین پانی کے ذخائر میں کمی کا شور تو سنتے ہیں لیکن کبھی اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی؟ کیوں ہماری پانی والی موٹریں کا...
10/12/2023

‏زیرِ زمین پانی کے ذخائر میں کمی کا شور تو سنتے ہیں لیکن کبھی اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی؟ کیوں ہماری پانی والی موٹریں کام کرنا چھوڑ جاتی ہیں اور پھر ہمیں پانی حاصل کرنے کیلئے ذیادہ گہرا بور کروانا پڑتا ہے؟ جس گھر میں پہلے چالیس فٹ بور والا ہینڈپمپ یا نلکا بہترین کام کرتا تھا وہاں کیوں اب اڑھائی سو فٹ پہ بھی پانی نہیں مل رہا؟

اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ ہم جتنا پانی زمین سے لے کر استعمال کر رہے ہیں، اسے اتنا پانی واپس نہیں کر رہے، یعنی ہمارے زیر زمین پانی کے ذخائر ری چارج نہیں ہو رہے۔

زیر زمین پانی کے ذخائر ری چارج کیسے ہوتے ہیں؟ بارش سے اور ہمارے استعمال شدہ پانی سے (اگر ہم وہ پانی زمین کو واپس کریں تو) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہزاروں سال تو یہ ذخائر ری چارج ہوتے رہے، اب کیوں نہیں ہو رہے؟ کیونکہ بارش اور دیگر استعمال شدہ پانی کے زمین میں جانے کا قدرتی راستہ (کچی زمین) کو ہم نے سیمنٹ، تارکول اور کنکریٹ سے بند کر دیا ہے، وہ پانی جو زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھتا تھا اسے اب واپس زمین میں جانے کا راستہ نہیں ملتا اور ہم اسے نالیوں میں بہا دیتے ہیں۔

اگر ہم سب اپنے اپنے گھر کا کچھ حصہ باغیچے کیلئے چھوڑ دیں تو نہ صرف یہ کہ باغیچے کی کچی زمین بارش کے پانی کو ہمارے زیر زمین پانی کے لیول کو برقرار رکھنے کیلئے استعمال کرے گی بلکہ ہمارا باغیچہ ہمیں روز تازہ پھل اور سبزیاں بھی دے گا۔ لہذا اس نام نہاد ترقی کے خ*ل سے باہر آئیں اور حقیقی ترقی اپنائیں۔ 🌳
معلومات کے لیے پیج فالو کیجئے Sh.zarar hussain
جزاک الله 💌💖

10/12/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے، اعلامیہ

20 سے 25 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے
امیدواروں کے ناموں کی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائیگی
یکم جنوری سے 6 جنوری 2024 تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی
9 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی
11 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا
15 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی

16 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی
17 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے
جبکہ پولنگ ڈے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوگی

08/12/2023
سرسوں کا تیل واحد تیل ھے، جو ساری عُمر نہیں جمتا، اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ھے،ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی باتبھی اسی...
06/12/2023

سرسوں کا تیل واحد تیل ھے،
جو ساری عُمر نہیں جمتا،
اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ھے،
ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات
بھی اسی لیے کی جاتی ھے،
کیونکہ یہ ممکن نہیں ھے،
سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے،
اس کو جمنے نہیں دیتا،
اس کی زِندہ مِثال اچار ھے
جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ھے،
اس کو جالا نہیں لگتا،
اور اِن شاءالله جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاۓ گا تو آپ کو کبھی بھی فالج،
مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا،
أپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے،
پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے، (اِن شاء الله)
کیونکہ؟
سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ھے،
جب نالیاں صاف ہوجاٸیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا،
سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں،
ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں،
أج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ھے،

3- نمک (نمک بدلیں)

نمک ہوتا کیا ھے؟
نمک اِنسان کا کِردار بناتا ھے،
ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ھے،
یا پھر
بندہ بڑا نمک حرام ھے،
نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ھے،
ہمیں نمک وہ لینا چاہیٸے جو مٹی سے آیا ہو،
اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ھے،
پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 8000 روپے کا نوے گرام اور 80000 روپے کا 900 گرام بِکتا ھے،
اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ھے،
بدقسمتی دیکھیں!
ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں،
جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا،
وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔
اس لٸے میری أپ سے گذارش ھے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں،

*4- مِیٹھا
ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لٸے میٹھا چاہیٸے،
اور میٹھا الله کریم نے مٹی میں رکھا ھے،
یعنی گَنّا اور گُڑ،
اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر دی،
خدارہ گُڑ استعمال کریں،

*5- پانی
انسان کے لٸے سب سے ضروری چیز پانی ھے،
جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،
پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیٸے،
پوری دنیا میں آبِ زم زم سب سے بہترین پانی ھے،
اور اس کے بعد زمین کا پانی ھے،
اس کے بعد مٹی سے نکلنے والی گندم استعمال کریں،
لیکن گندم کو کبھی بھی چھان کر استعمال نہ کریں،
گندم جس حالت میں آتی ھے،
اُسے ویسے ہی استعمال کریں،
یعنی سُوجی، می

05/12/2023

Short Information about Islamabad and Rawalpindi

اسلام آباد کو مملکتِ خداداد پاکستان کا دارالحکومت بنانے کا اعلان 1959 ء میں ہوا ۔ اس سے قبل اس سرزمین پر کم وبیش 160 دیہات آباد تھے ۔
‏ ارضِ اسلام آباد کا قدیم نام راج شاہی تھا ۔
‏ماہرین ارضیات کی تحقیق کے مطابق یہاں پر لاکھوں سال پرانے انسانی قدموں کے نشانات ملے ہیں۔ یہاں انسانی ذندگی کے آثار بہت پرانے ہیں۔
‏ اس تحقیق کی بنیاد وہ فوسلز تھے جو دریائے سواں کے ارد گرد کے علاقے مورگاہ گڑھی شاہاں سواں کیمپ سے ملے ہیں۔

‏ماہر ارضیات ڈی ۔این واڈیا نے 1928 میں دریائے سواں کے کنارے ایسے اوزاروں کا پتہ چلایا ہے جو پتھر کے بنے ہوئے اوزار استعمال کرنے سے بھی قبل کا زمانہ ہے ۔

‏مورخ اگر اس دھرتی کے ماضی پر نظر دوڑائے تو اسے ہر سیکٹر یا سب سیکٹر میں ایک گاوں آباد نظر آئے گا ۔ بلکہ اس کے اولین آباد کار بمعہ اپنے شجرہ نسب کے آباد دکھائ دیں گے ۔ دیہاتوں کے ناموں کی وجہ تسمیہ بھی اپنی الگ شناخت ظاہر کرتی ھے۔

‏ شہر کی تعمیر کے دوران مارگلہ کے دامن میں واقع بہت سے دیہات جیسے نورپور شاہاں، شاھدرہ سیدپور اور گولڑہ شریف کو اسلام آباد کا دیہی علاقہ قرار دیکر ان کی اصل شکل کو برقرار رکھا گیاہے ۔ اس دیہی علاقے کا مجموعی رقبہ ٣٨٩٠٦ مربع کلومیٹر ہے

‏سیدپور اور شاہ اللہ دتہ قدیم ترین دیہات ہیں سید پور کا پرانا نام فتح پور باولی تھا اسے پہلے پہل مغلوں کے ایک بزرگ مرزا فتح بیگ نے 1530 میں آباد کیا تھا ۔ 1580 میں مان سنگھ نے کابل جاتے ہوئے سید خان گکھڑ کو یہ جاگیر عطا کی ۔ بعد میں سید خان کی مناسبت سے اس کا نام سیدپور رکھا گیا ۔ سید خان سلطان سارنگ خان کی اولاد میں تھے۔ سیدپور کو قدیم دور سے ہی اہمیت حاصل رہی ہے ۔ ،1849 میں یہاں انگریزوں نے سکھوں کو شکست دے کر قبضہ کیا تھا ۔ یہاں ہندوں کے مشہور استھان رام کنڈ ، لچھمن کنڈ اور مندر تھا جس کے آثار اب بھی موجود ہیں ۔ مشرف دور میں سیدپور کو ماڈل ویلیج کا درجہ دیکر اپ گریڈ کیا گیا ۔ اس گاوں میں گکھڑ برادری کی اکثریت ہے جبکہ جنجوعہ راجپوت، اعوان، پیرکانجن مغل، دھنیال، گوجر، منہاس، راجپوت، بھٹی اور سید بھی آباد ہیں ۔

‏ سیدپور سے منسلک قدیمی آبادیوں میں چک ، بیچو، میرہ ، ٹیمبا ،بڑ ، جنڈالہ ہیلاں شامل تھے ،ٹیمبا میں پاکستان کی سب سے بڑی مسجد فیصل مسجد قائم ہے بڑ موجودہ ایف 5 کا علاقہ ہے ۔

‏سیکٹر ای سیون میں ڈھوک جیون نام کی بستی تھی جسے جیون گوجر نے گجرات سے آ کر آباد کیا تھا۔

‏سیکٹر جی 5 میں کٹاریاں گاوں آباد تھا آج کل یہاں وزارت خارجہ کے دفاتر ہیں کٹاریاں گاوں کے باشندوں کو سیکٹر آئ نائن کے سامنے راولپنڈی کی حدود میں متبادل جگہ دی گئ ۔ جسے آجکل نیوکٹاریاں کہا جاتا ہے ۔ یہ گوجروں کی کٹاریہ گوت سے منسوب ہے۔

‏ چڑیا گھر کے سامنے سیکٹر ایف 6 میں بانیاں نام کی بستی تھی جس کے اولین آباد گوجروں نے اپنی گوت بانیاں کے نام پر اس کا نام رکھا ۔

‏اسلام آباد میں گوجر قوم کی آباد کردہ بستیوں میں ٹھٹھہ گوجراں، کنگوٹہ گوجراں ،کٹاریاں بھڈانہ بانیاں ،نون، بوکڑہ،داداں گوجراں،گوراگوجر ،جہاری گوجر ، بھڈانہ کلاں ،بھڈانہ خورد ،پوسوال ،ڈھوک گوجراں ، ڈھوک جیون ، جبی، بڈھو ،روملی، نڑیاس ،نڑیل شامل ہیں ۔

‏راولپنڈی گزیٹئر 1884ءکے مطابق ضلع راولپنڈی کے109 دیہات کے مالکان گوجر تھے اور 62 دیہات گکھڑوں کی ملکیت تھے ۔ سیکٹر جی 10 کا پرانا نام ٹھٹھہ گوجراں تھا۔

‏شاہ اللہ دتہ اسلام آباد کا قدیم ترین گاوں متصور کیا جاتا ہے ۔ یہ تقریباً 650 سال قدیم گاوں ہے جہاں سینکڑوں سال پرانی غاریں قدیم فطری تہذیب اور مذاہب کا پتہ بتلاتی ہیں ۔
‏اسلام آباد سے بہارہ کہو جاتے ہوئے مری روڈ پر ملپور کی قدیم بستی واقع ہے۔ یہ گاوں بھی ابتدا میں قطب شاہی اعوانوں کا تھا اور راول ڈیم کی حدود کے اندر واقع تھا ۔بعد ازاں اسےنیو ملپور کے نام سے بسایا گیا ۔ یہ گاوں سردار بدھن خان اعوان نے پہلے پہل آباد کیا تھا بعد میں یہ گکھڑوں کی ملکیت میں آ گیا یہاں کمیال، گکھڑ، شیخ اور ملیار بھی آباد تھے 1976ء میں وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے اسے ماڈل ویلج کا درجہ دیا تھا ۔

‏موجودہ کنونشن سنٹر کے قریب ڈھوک کی چھوٹی قسم ًڈھوکریً کے نام کا چھوٹا سا گاوں آباد تھا ۔ جو جو اسی ٨٠ کی دہائ تک ایک مزدور بستی کے طور پر آباد رہا بعد ازاں اس کا نشاں مٹ گیا ۔ البتہ ڈھوکری سٹاپ نے اس کے نام کو ذندہ رکھا ہوا ہے۔ موجودہ آبپارہ کے قریب باگاں یا باغ کلاں نام کی بستی تھی ۔اسلام آباد شہر کی تعمیر کی ابتدا اکتوبر 1961 میں اسی باغ کلاں گاوں سے کی گئ ۔
‏ نور پور شاہاں حضرت شاہ عبدالطیف کی آمد سے قبل چور پور مشہور تھا ۔یہ علاقہ بعد میں تبدیل ہو کر نور پور کہلانے لگا ۔

یہ چیتا پاکستان کی اشرافیہ ہیں ،اس کے جبڑوں میں پھنسی بندریا نہیں ، پاکستانی عوام ہیں۔ اور اس سب سے بے خبر ماں کے سینے س...
05/12/2023

یہ چیتا پاکستان کی اشرافیہ ہیں ،
اس کے جبڑوں میں پھنسی بندریا نہیں ،
پاکستانی عوام ہیں۔
اور اس سب سے بے خبر ماں کے سینے سے لگا بچہ ، ہمارے بچوں کی طرح ہے
جنھیں معلوم نہیں کہ والدین پر کیا گزر رہی ہے ، اور یہ بھی پتہ نہیں کہ انکا اپنا کیا مستقبل ہے ۔۔۔؟
کیا سے کیا ہو گیا ، کوئی نہ جانے ,

😓

قلم کے ساتھ پودے تیار کرنے کا بہترین موسم 15 دسمبر سے 15 فروری تک ہے جتنی جلدی ممکن ہو چھوٹے لیول کی نرسریز کی تیاری پر ...
04/12/2023

قلم کے ساتھ پودے تیار کرنے کا بہترین موسم 15 دسمبر سے 15 فروری تک ہے جتنی جلدی ممکن ہو چھوٹے لیول کی نرسریز کی تیاری پر کام کریں۔تاکہ قلموں سے جڑ بننے کے چانسز بڑھ جائیں۔
مندرجہ ذیل اقسام کے پودوں کی قلمیں لگائی جا سکتی ہیں
گلاب دیسی
گلاب جنگلی
انار
انگور
پاپولر
شہتوت
انجیر
توت
وغیرہ وغییرہ شامل ھیں۔
ضروری نہیں کے یہ قلمیں پودے فروخت کرنے کےلئے ہی لگائیں جائیں صدقہ جاریہ کی نیت سے کسی اور بھائی کو گفٹ بھی کر سکتے ھیں اور مفت میں نیکیاں کمائیں. جزاک اللہ

داب کاری ( Air / Ground Layering) :

نئے پودے بنانے کے لیے کسی پودے کی ٹہنی کو بغیر کاٹے, کھال چھیل کر مٹی میں دبانا یا شاپر میں مٹی ڈال کر باندھنا۔

دونوں طریقے نئے پودے بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں.
وہ پودے جو عموما نرم ( سبز ) شاخیں رکھتے ہیں ان کی قلم کاری کی جاتی ہے. جیسے گلاب, ہائڈرینجیہ، گل داؤدی, گل دوپہری, کولیس.
جبکہ وہ پودے جن کی شاخیں سخت ( لکڑی جیسے) ہوں ان کے نئے پودے بنانے کے لیے داب لگائی جاتی ہے. جیسے انگور, امرود, چیکو، بوہڑ. میگنولیا۔۔ یہ داب اس وقت تک زمین میں رہتی ہے جب تک شاخ جڑھیں نہ بنا لے. اس کا دوسرا طریقہ ائیر لیرنگ بھی ہے, جس میں گیلی مٹی چھیلی گئی شاخ کے گرد لپیٹ کر عموما پولیتھن سے لپیٹ کر باندھ دیتے ہیں او وہ 20 دن میں جڑیں نکال دیتی ہے ،
تیسرا اور سب سے بہترین طریقہ گرافٹنگ کا ہے جس میں ٹہنی کو کاٹ کر اس پر دوسری اچھی ورائٹی کو کاشت کیا جاتا ہے ، یہ جلد پھل لینے کا سب سے شارٹ طریقہ ہر

01/12/2023

سموگ کی صورتحال

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے اہم فیصلے

تمام تعلیمی ادارے کل بروز ہفتہ بند رہیں گے، نگران وزیراعلی پنجاب

مارکیٹیں، بازار اور کاروباری ادارے کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی

اسکول ،کالجز جمعہ ہفتہ کھلے رہیں گے
30/11/2023

اسکول ،کالجز جمعہ ہفتہ کھلے رہیں گے

عوام کو یہ والی کنفیوژن کا شکار کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ 😁😁😁
30/11/2023

عوام کو یہ والی کنفیوژن کا شکار کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ 😁😁😁

ایک تلخ حقیقت
29/11/2023

ایک تلخ حقیقت

29/11/2023

وظیفہ پڑھنے سے بھی اگر آپ کے کام نہیں ہو رہے
تو کسی ضروت مند کا وظیفہ
مقرر کر کے دیکھ لیں.

23/11/2023

لاہور:نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلہ
لاہورسمیت 10اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی ،اجلاس میں فیصلہ
لاہور:جمعہ اورہفتے کو مارکیٹیں دوپہر3بجے کے بعد کھلیں گی،اجلاس میں فیصلہ
لاہور:محسن نقوی کاطلبا کو 10ہزارالیکٹرک بائیکس دینےکافیصلہ
لاہور:29نومبرکوبادل آئےتو مصنوعی بارش کریں گے،محسن نقوی
لاہور:اتوارکوصبح سے شام 5بجےتک مال روڈپرسائیکلنگ ہوگی،محسن نقوی
لاہور: صبح کےوقت ایئرکوالٹی انڈیکس زیادہ ہوتا ہے، محسن نقوی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاسڑکوں پر پانی کاچھڑکاؤڈبل کرنے کا فیصلہ
لاہور: اتوار کو مال روڈ صرف شام پانچ بجے تک صرف سائیکلنگ کے لیے مختص، وزیر الی پنجاب
شہری ماسک کی پابندی کریں ،اس وقت فضائی آلودگی زیادہ ہے،محسن نقوی
لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا ڈویژن شدید سموگ کی لپیٹ میں ہیں، محسن نقوی
لاہور میں ٹاورز کا معاہدہ فائنل کرلیا ہے، ، محسن نقوی
لاہور: ٹاورز شہر کی فضا کو صاف کریں گے، محسن نقوی
لاہور: متاثرہ علاقوں کے دس ہزار طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹرک بائیکس دیں گے، محسن نقوی

23/11/2023

کاغذ اتے اگ نہ رکھیں
پاگل دے سر پگ نہ رکھیں
بلھے شاہ دی سن لے سنگیا
ملک دا راکھا ٹھگ نہ رکھیں۔

ایک بار ضرور پڑھنے کی کوشش کریں ۔ *جب موت آئے گی تو یقین جانیں کہ کچھ بھی کام نہ آئے گا،*• آپ کے دنیا سے جانے پر کسی کو ...
20/11/2023

ایک بار ضرور پڑھنے کی کوشش کریں ۔

*جب موت آئے گی تو یقین جانیں کہ کچھ بھی کام نہ آئے گا،*

• آپ کے دنیا سے جانے پر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،

• اور اس دنیا کے سب کام کاج جاری رہیں گے،

• آپ کی ذمہ داریاں کوئی اور لے لے گا،

• آپ کا مال وارثوں کی طرف چلا جائے گا،

• اور آپ کو اس مال کا حساب دینا ہوگا،

• موت کے وقت سب سے پہلی چیز جو آپ سے چلی جائے گی وہ نام ہوگا،

• لوگ کہیں گے کہ dead body کہاں ہے؟

• جب وہ جنازہ پڑھنا چاہیں گے تو کہیں گے کہ جنازہ لائیں،

• جب دفن کرنا شروع کریں گے تو کہیں گے کہ میت کو قریب کر دیں،

• آپ کا نام ہرگز نہ لیا جائے گا،

• مال، حسب و نسب، منصب اور اولاد کے دھوکے میں نہ آئیں۔

• یہ دنیا کس قدر زیادہ حقیر ہے اور جس کی طرف ہم جا رہے ہیں وہ کس قدر عظیم ہے،

• آپ پر غم کرنے والوں کی تین اقسام ہوں گی:

*(1)۔* جو لوگ آپ کو سرسری طور پر جانتے ہیں وہ کہیں گے ہائے مسکین! اللہ اس پر رحم کرے۔

*(2)۔* آپ کے دوست چند گھڑیاں یا چند دن غم کریں گے پھر وہ اپنی باتوں اور ہنسی مذاق کی طرف لوٹ جائیں گے۔

*(3)۔* آپ کے گھر کے افراد کا غم گہرا ہوگا، وہ کچھ ہفتے، کچھ مہینے یا ایک سال تک غم کریں گے اور اس کے بعد وہ آپ کو یاداشتوں کی ٹوکری میں ڈال دیں گے،

• لوگوں کے درمیان آپ کی کہانی کا اختتام ہو جائے گا اور آپ کی حقیقی کہانی شروع ہو جائے گی اور وہ آخرت ہے۔

• آپ سے زائل ہوجائے گا آپ کا:
*(1)۔* حسن،
*(2)۔* مال،
*(3)۔* صحت،
*(4)۔* اولاد،
*(5)۔* آپ اپنے مکانوں اور محلات سے دور ہو جائیں گے،
*(6)۔* شوہر بیوی سے اور بیوی شوہر سے جدا ہو جائے گی،

• آپ کے ساتھ صرف آپ کا عمل باقی رہ جائے گا۔

• *یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی قبر اور آخرت کے لیے ابھی سے کیا تیاری کی ہے؟*

• یہ وہ حقیقت ہے جو غور و فکر کی محتاج ہے اس لیے آپ اس کی طرف توجہ کریں:
*(1)۔* فرائض،
*(2)۔* نوافل،
*(3)۔* پوشیدہ صدقہ،
*(4)۔* نیک اعمال،
*(5)۔* تہجد کی نماز،
*(6)۔* اور اچھے اخلاق کی طرف،
• شاید کہ نجات ہو جائے.

آج جسم میں روح ہے موقع ہے اچھائی والے کام کرو اور آگے بھیجو کل جسم ہوگا لیکن روح پرواز کر چکی ہوگی پھر افسوس اور پچھتاوے کے سوا کچھ بھی باقی نہیں رہے گا ابھی بھی وقت ہے توبہ کرلو اور باقی زندگی رب کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے والے کام

*وہ تمام معذور افراد جن کا معذوری شناختی کارڈ بن چکا ہے وہ میسج میں HQ لکھ کر Space دیں پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر...
12/11/2023

*وہ تمام معذور افراد جن کا معذوری شناختی کارڈ بن چکا ہے وہ میسج میں HQ لکھ کر Space دیں پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8123 پر Send کریں، تصدیق کے بعد مالی مدد کے اہل قرار پائیں گے*
*جس دوست کے قریب کوئی معذور رہتا ہے اس کا شناختی کارڈ چیک کریں اور اگر اس پر ویل چیئر کا نشان بنا ہے تو شناختی کارڈ نمبر کو 8123 پر بھیجیں۔*
*ہمارا تھوڑا سا وقت کسی کے مستقل سہارے کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔⁦🇵🇰⁩*

کُچھ سال پہلے ترکی میں ایک بھیڑ (Sheep) نے نجانے کیوں پہاڑی سے چھلانگ لگا دی اور اس کی دیکھا دیکھی پندرہ سو مزید بھیڑوں ...
11/11/2023

کُچھ سال پہلے ترکی میں ایک بھیڑ (Sheep) نے نجانے کیوں پہاڑی سے چھلانگ لگا دی اور اس کی دیکھا دیکھی پندرہ سو مزید بھیڑوں نے چھلانگ لگائی اور چار سو پچاس بھیڑیں موت کی بھینٹ چڑھ گئیں ۔۔

لاشوں کا ڈھیر اونچا ہونے کی وجہ سے باقی یا بچ گئیں یا زخمی ہوگئیں ۔۔ اسے کہتے ہیں ہرڈ سائیکالوجی ۔۔۔ یعنی ریوڑ کی نفسیات
Herd Psychology
اور عام زبان میں بھیڑ چال۔۔
ہرڈ تھیوری ۔۔ Herd theory کا مطلب کسی انفرادی عمل کا پورے گروپ یا گروہ کا فالو کرنا یا عمل کرنا بغیر کسی براہ راست ڈائرکشن کے ۔۔۔
یہ بات زیادہ تر جانوروں میں دیکھی جاسکتی ہے جیسے مچھلیوں کا ایک سمت تیرنا یا پرندوں کا اڑنا یا بھیڑوں کا چلنا ۔۔

مگر انسانوں میں بھی یہ عمل اس وقت بہت زیادہ دیکھا جاتا ہے جب سیاست یا مذہب کا معاملہ ہو کیونکہ اس میں مرکزی یا بنیادی ہدایات سے انحراف کر لیا جاتا ہے ۔۔

اور صرف ایک بھیڑ چال میں لوگ چلتے ہیں اور اپنے اور سماج کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں ۔۔ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہی مذہبی اور سیاسی بھیڑ چال کو ختم کرنا ہے ۔۔

جو لوگ واپس جا رہے ہیں یہ بات یاد رکھیں کہ پاکستان نے 40 سال آپ کو پناہ دی تھی تو یہ اب آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ جاتے ہ...
03/11/2023

جو لوگ واپس جا رہے ہیں یہ بات یاد رکھیں کہ پاکستان نے 40 سال آپ کو پناہ دی تھی تو یہ اب آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ جاتے ہوئے کچھ ایسا نہ کریں کہ پھر اچھے الفاظ سے یاد نہ کیا جائیں۔ آپ ہمارے مسلمان بھائی ہیں اور ہم کبھی آپ کا برا نہیں چاہتے لیکن ہمارے پاکستان کے اپنے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اپنے ملک افغانستان میں یہاں سے زیادہ خوش رکھے۔۔ اللّٰہ یہاں کے روزگار سے بہتر روزگار اور کاروبار عطاء فرمائے۔

شکرگڑھ اور اٍس کے مضافات میں ماہٍ نومبر میں درج ذیل تاریخوں میں  بٍجلی بند رھے گی صارفین نوٹ فرمالیں
31/10/2023

شکرگڑھ اور اٍس کے مضافات میں ماہٍ نومبر میں درج ذیل تاریخوں میں بٍجلی بند رھے گی صارفین نوٹ فرمالیں

عوام کے پرزور مطالبے پر بجلی کا بل کم کر دیا گیا۔۔۔
30/10/2023

عوام کے پرزور مطالبے پر
بجلی کا بل کم کر دیا گیا۔۔۔

گھڑی میں تین سوئیاں  ہوتی ہیں، جن میں ایک سوئی سیکنڈ کے نام سے مشہور ہے۔یہ سیکنڈ والی سوئی اپنا وجود تو رکھتی ہے، مگر اس...
28/10/2023

گھڑی میں تین سوئیاں ہوتی ہیں، جن میں ایک سوئی سیکنڈ کے نام سے مشہور ہے۔
یہ سیکنڈ والی سوئی اپنا وجود تو رکھتی ہے، مگر اس کا ذکر نہیں کیا جاتا۔ سب یہی کہتے ہیں کہ دس بج کر 15 منٹ ہوگئے ہیں کھبی کسی نے یوں نہیں کہا کہ دس بج کر پندرہ منٹ اور چار سیکنڈ ہوئے ہیں۔ جبکہ یہ سیکنڈ والی سوئی دونوں سے زیادہ محنت اور مشقت کرتی ہے اور ان دونوں کو بھی آگے بڑھنے میں مدد کرتی ہے۔
ہمارے زندگی میں بہت سارے لوگ اسی سیکنڈ والی سوئی کی مانند ہوتے ہیں، جیسا کہ ہمارے والدین اور اساتذہ کرام ، جن کا ذکر تو کہیں نہیں ہوتا، لیکن ہمارے آگے بڑھنے میں ان کا کردار ضرور ہوتا ہے۔
اللہ پاک ہمارے والدین اور اساتذہ کرام کو اپنے حفظ و امان میں رکھے جو دنیا فانی سے کوچ کر گئے ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمیـــــــــــــــــن یارب العالمـــــــــین
-
-
-
-

#

23/10/2023

شکر کرو چوروں کو صرف NRO دیا جا رہا ھے
ورنہ کمپنی کے پاس نشانِ حیدر کے اختیارات بھی ہیں

ساٸرہ بانو 🔥

جب اُستاد کی طرف سے پوری کلاس کو ایک ہی ٹاپک دیا گیا ہو ۔۔۔!! 😌
22/10/2023

جب اُستاد کی طرف سے پوری کلاس کو ایک ہی ٹاپک دیا گیا ہو ۔۔۔!! 😌

جی آیاں نوں جناب میاں صاحٍب                    ( اور ہم کیہ بھی کیا سکتےھیں)
21/10/2023

جی آیاں نوں جناب میاں صاحٍب
( اور ہم کیہ بھی کیا سکتےھیں)

21/10/2023

نواز شریف کی بائیو میٹرک بغیر انکی موجودگی کے کیسے ہوگئی؟
عمران خان کو تو خود حاضر ہونے کے باوجود بھی کئی کئی روز انتظار کرنا پڑتا تھا۔ ایک ہی ملک ایک ہی دوہرا قانون چل رہا ہے۔

20/10/2023

‏جنرل عاسم منیر نے گرفتار نہ کرنے کی گارنٹی دے رکھی ہے ورنہ وہ تو اپنوں کے جنازے میں نہیں آیا تھا.. 🙏

16/10/2023

💜💙💜💙💜💙💜💙
❄❄❄❄❄❄❄❄
*بسم اللّه الرحمن الرحيم*

🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🔖 *29 ربیع الاول 1445ھ* 💎
🔖 *16 اکتوبر 2023ء* 💎
🔖 *02 کاتک 2080ب* 💎
🌄 *بروز سوموار Monday* 🌄

🍁 *آدمی کی تمنا ؟*
🔹 *جس دن ہر نفس اس کو موجود پائے گا جو اس نے نیکی کی اور جو اس نے برائی کی اُس دن آدمی تمنا کرے گا کاش اس کے اور اس کی برائیوں کے درمیان میں بہت دور کا فاصلہ ہوتا اور اللّه تعالیٰ تمہیں اپنی ذات سے ڈرا رہا ہے اور اللّه تعالیٰ بندوں پر بے حد نرمی کرنے والا ہے۔*🔹
*📗«سورۃ آل عمران-30»*

❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙

Address

Shakargarr
51800

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923007764606

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sh.Zarar Hussain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sh.Zarar Hussain:

Videos

Share

Category