AJK Times

AJK Times AJK Times is an Azad Kashmir based media agency reporting Breaking News, Politics, Sports, Business,
(4)

ہم نیوز کے رپورٹر سردار احتشام الحق کو کوٹلی پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق احتشام الحق کوٹلی پولیس کی رانگ پار...
16/04/2024

ہم نیوز کے رپورٹر سردار احتشام الحق کو کوٹلی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق احتشام الحق کوٹلی پولیس کی رانگ پارک کی ہوئی گاڑی کی فوٹیج لے رہے تھے جس پر انھیں گرفتار کیا گیا۔
اس واقعہ کے بعد کشمیر الیکٹرک میڈیا ایسوسی ایشن کوٹلی نے شہید چوک کوٹلی میں احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔

افسوس ناک ریسکیو 1122کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر راجہ  شوکت نازروڈایکسیڈنٹ میں شہیدہوگئے۔یہ خبر آپ کو انتہائی تکلیف و علم مین دی...
09/04/2024

افسوس ناک
ریسکیو 1122کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر راجہ شوکت نازروڈایکسیڈنٹ میں شہیدہوگئے۔یہ خبر آپ کو انتہائی تکلیف و علم مین دی جا رہی ہے کہ لاکھون انسانون کی جان بچانے والا مسیحہ آج خود ایک۔حادثہ میں شہید ہو گیا۔ اللہ پاک درجات بلند فرمائے،آمین اور آپکے تمام اہل و عیال اور فیملی میمبرز کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنےکی ہمت و توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔

09/04/2024

کوٹلی سے نخنال جانے والی کوسٹر ساردہ کے مقام پر حادثے کا شکار ..زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

06/04/2024

زہر خوری یاکچھ اور؟
تتہ پانی لہڑی کے مقام پر افطاری کرنے کے بعد بیس سے پچیس افراد کی حالت خراب۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں علاج جاری،ڈاکٹروں نے متاثرین کو بچانے کی کوششیں شروع کردی.

06/04/2024

راولاکوٹ میں وکلا کا افطاری پر ڈھول کی تھاپ پر نعروں کا منظر

احتیاط زندگی ہے۔۔۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ ڈرائیونگ کرتے وقت خاص کر افطاری کے قریبی وقت حوصلے اور احتیاط کا دامن ہرگز م...
05/04/2024

احتیاط زندگی ہے۔۔۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ ڈرائیونگ کرتے وقت خاص کر افطاری کے قریبی وقت حوصلے اور احتیاط کا دامن ہرگز مت چھوڑیں ، آپ کے والدین/ بیوی بچے جلد پہنچنے سے زیادہ آپ کے زندہ وسلامت پہنچنے کے انتظار میں رہتے ہیں، سوشل میڈیا سمیت فیس ٹو فیس کمیونیکیشن کے ذریعے اس پیغام کو پھیلانے میں حصہ لے۔۔۔۔شکریہ۔

30/03/2024

کل میرپور میں کے ایف سی kfc میں جو کچھ ہوا اس پر آپ کیا رائے رکھتے ہیں ؟

میرپور: کے ایف سی کے باہر رات گئے اسرائیل مخالف مشتعل مظاہرین کا گہراو۔ کے ایس سی میرپور کے آفس کو جلا دیا گیا۔پولیس اور...
30/03/2024

میرپور: کے ایف سی کے باہر رات گئے اسرائیل مخالف مشتعل مظاہرین کا گہراو۔ کے ایس سی میرپور کے آفس کو جلا دیا گیا۔
پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ سے متعد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی۔
ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا

30/03/2024

میرپور: کے ایف سی کے باہر رات گئے اسرائیل مخالف مشتعل مظاہرین کا گہراو۔ کے ایس سی میرپور کے آفس کو جلا دیا گیا۔
پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ سے متعد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی۔
ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا

26/03/2024

Ex Senator Mushtaq Ahmad D-Chowk mein GAza k musalmano k Liye Riqat Amaiz Dua krte huwe

راجہ عرفان سلیم سنیر  سپرننڈنٹ پولیس آزاد کشمیر  23 مارچ 2024 کو  گورنر ھاوس لاہور میں تمغہ امتیاز وصول کریں گے۔حکومت پا...
21/03/2024

راجہ عرفان سلیم سنیر سپرننڈنٹ پولیس آزاد کشمیر 23 مارچ 2024 کو گورنر ھاوس لاہور میں تمغہ امتیاز وصول کریں گے۔حکومت پاکستان نے ان کو پولیس میں نمایاں خدمات کے پش نظر اس قومی اعزاز کے لیے نامزد کیا تھا۔۔

افسوس ناک خبر کوٹلی بائیک حادثہ۔۔ بلوچ سے تعلق رکھنے والا شدید زخمی نوجوان ولید وفات پاگیادعاگو ہیں اللہ پاک مغفرت فرماے...
20/03/2024

افسوس ناک خبر
کوٹلی بائیک حادثہ۔۔
بلوچ سے تعلق رکھنے والا شدید زخمی نوجوان ولید وفات پاگیا
دعاگو ہیں اللہ پاک مغفرت فرماے آمین یارب العالمین

راولاکوٹ اصف اشرف  گزشتہ ہفتہ راولپنڈی میں قتل ہونے والی   راولاکوٹ،بنجوسہ آذاد کشمیر سےتعلق رکھنےوالی 22سالہ لڑکی کے ان...
20/03/2024

راولاکوٹ اصف اشرف گزشتہ ہفتہ راولپنڈی میں قتل ہونے والی راولاکوٹ،
بنجوسہ آذاد کشمیر سےتعلق رکھنےوالی 22سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،
مالک مکان ہی قاتل نکلا،تفصیل کے مطابق
مالک مکان ملزم عبدالواحد نے بجلی، گیس کے بلوں کے لین دین پر تلخ کلامی پر قینچی کے وار کرکے حفضہ کو قتل کردیا تھا،
واقعہ کا مقدمہ چند روز قبل مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ پیرودہائی میں درج کیا گیا تھا،پیرودہائی پولیس نے تمام زاویوں پر تحقیقات کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم عبدالواحد کو گرفتار کیا،
مقتولہ ڈھوک نجو ملزم کے مکان میں کرایہ دار رہائش پذیر تھی،
مقامی ضلع کے ایس پی فیصل نسیم نے کہا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،
قلیل وقت میں اندھے قتل کو ٹریس کرکے سفاک قاتل کو گرفتا رکرنے پر سی پی اوسید خالدہمدانی کی ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی اور پیرودہائی پولیس کو شاباش دیتے کہا کہ ،
ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، ملزم کی گرفتاری پر سوگ میں ڈوبے خاندان میں نیاء حوصلہ پیدا ہوا ہے

‏غور طلب باتآج سے 100 سال بعدمثال کے طور پر 2124 میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے,اور اجنبی ...
20/03/2024

‏غور طلب بات
آج سے 100 سال بعد
مثال کے طور پر 2124 میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے,
اور اجنبی ہمارے گھروں میں رہیں گے
اور ہماری جائیداد غیر لوگوں کی ملکیت ہوں گی,
انہیں ہماری کچھ یاد بھی نہیں رہے گی ابھی بھی ہم میں سے کون اپنے دادا کے باپ کا سوچتا ہو گا .. ہم اپنی نسلوں کی یاد میں تاریخ کا حصه بن جائیں گے، جبکہ لوگ ہمارے نام اور شکلیں بھول جائیں گے.
سو سال میں کئی اندھیرے اور ٹھہراؤ آئیں گے
تب ہمیں اندازہ ہوگا کہ دنیا کتنی معمولی تھی، اور سب کچھ اور دوسرے سے زیادہ پا لینے کے خواب کتنے نادان اور خسارے کی سوچ کے حامل تھے،
اور ہم چاہیں گے کہ اگر ہم اپنی ساری زندگی نیکیاں سمیٹتے اور نیکیاں کرتے ہوئے گزاریں تو وه موقع آج ھمارے پاس خوش قسمتی سے موجود ھے.. جب تک ہم باقی ہیں۔۔
ابھی زندگی باقی ہے ۔۔
غور کریں اور خود کو بدلیں

سٹی کوٹلی آزاد کشمیر :چوہدری  مارکیٹ  بائیک  اور ٹیوٹا  کا خوفناک ایکسیڈنٹ تین نوجوان زخمی ایک کی حالت تشویشناک
19/03/2024

سٹی کوٹلی آزاد کشمیر :چوہدری مارکیٹ بائیک اور ٹیوٹا کا خوفناک ایکسیڈنٹ تین نوجوان زخمی ایک کی حالت تشویشناک

19/03/2024

Mirpur To D I Khan Part ²

ایک وقت تھا جب گاؤں کے سب لوگ بس میں بیٹھ کر بازار جایا کرتے تھے، سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن بجاتی تو گھروں میں پ...
18/03/2024

ایک وقت تھا جب گاؤں کے سب لوگ بس میں بیٹھ کر بازار جایا کرتے تھے، سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن بجاتی تو گھروں میں پتہ چلتا کہ پہلا ٹائم گزر رہا ہے، کسی کو اپنے ہاں مہمان آنے کی اطلاع ہوتی اور کسی کو اپنے گھر بیٹھے مہمان کو روانہ کرنے کی فکر ہوتی
اور پھر وقت بدل گیا روڈ بدل گئے، لوگ بدل گئے، محبتیں بدل گئیں، بسیں بدل گئیں، سائیکلیں ٹھکانے لگ گئی، درخت کٹ گئے، چِڑیاں اُڑ گئیں، چہچہاہٹ تھم گئی، پیدل والے رستوں پر گھاس اُگ گئی۔
‏اور پھر گاؤں کے لوگ آپس میں بیگانے ہو گئے، ایک دوسرے کی پرواہ ختم ہو گئی، اور یوں ایک حسِین زمانے کا اختتام ہو گیا...

18/03/2024

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لیے ممبران اسمبلی کی مطلوبہ تعداد ھمارے پاس پوری ھے،دو بڑوں کے اشارے کے منتظر ہیں، فاروق حیدر خان

کوٹلی میں مسلسل چند روز سے نوجوان ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اپنے اصل کی جانب لوٹ رہے ہیں آج ایک اور عاشق رسول ، پرسوز آواز مشہ...
16/03/2024

کوٹلی میں مسلسل چند روز سے نوجوان ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اپنے اصل کی جانب لوٹ رہے ہیں آج ایک اور عاشق رسول ، پرسوز آواز مشہور نعت خواں ریاست علی قادری صاحب بھی اپنے اصل کی طرف لوٹ گئے اللہ پاک ماہ رمضان کے صدقے درجات بلند فرمائے آمین

No words
16/03/2024

No words

۔۔3رمضان المبارک کےزلزلہ میں کھو جانے والے عظیم آزادی پسند کی یاد میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گل نواز بٹ شہید،جانے والے تجھے روئے...
14/03/2024

۔۔3رمضان المبارک کےزلزلہ میں کھو جانے والے عظیم آزادی پسند کی یاد میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گل نواز بٹ شہید،جانے والے تجھے روئے گا زمانہ برسوں
تحریر! ذوالفقار حیدر نقوی (اپرٹنڈالی مظفرآباد)
تین رمضان المبارک 08اکتوبر 2005کو مظفرآباد کے رہائشیوں پر جو قیامت گزری اسے کوئی یادرکھے نہ رکھے لیکن زمانہ اس شخص کو کیسے بھلاپائے گا جو ساری زندگی صحراؤں میں آذانیں دیتا رہا،اندھوں کے شہر میں خواب بیچتا اورپتھروں کی بستی میں شیشوں کا کاروبار کرتا رہا،جس کے بقول اس کے اپنے حب الوطنی،ترقی پسندی،آزادی،خودمختاری اورعوام سے محبت جیسے اذکار رفتہ کے سوا کوئی اثاثہ نہ تھا 11فروری 1990کو جب وہ حریت پسند طلبہ تنظیم جے کے این ایس ایف، کا مرکزی صدر تھا انسانوں کا سیل بے کراں لے کر سیزفائرلائن توڑنے نکلا اورتحریک آزادی کو نئی جہت عطا کی تواس کا نام آسمان سیاست کی رفعتوں کو چھونے لگا اورجب عوام کی بے حسی اوراپنوں کی ریشہ دوانیوں سے مایوس ہو کر گوشہ تنہائی میں گیا تو معرفت کی بہت سی منزلیں از خود طے کر بیٹھا،اس عہد ساز اورروایت شکن ”باغی“ کو جاننے والے گل نواز بٹ کے نام سے جانتے پہچانتے اوراس کی عظمتوں کو سلام کرتے ہیں۔گل نواز بٹ عمر میں مجھ سے کافی بڑے تھے اورمیرے والد کے ملنے والوں میں سے تھے لیکن میری جوانی کی شوخی اوران کی ڈھلتی عمر کی سنجیدگی نے کچھ اس طرح ایک دوسرے کی گردن میں بانہیں ڈال دی تھیں کہ ہم دنوں میں ہم عمروں کی سی بے تکلفی پیدا ہوگئی تھی،مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ جولائی 1997سے 07اکتوبر 2005ء تک میں بٹ صاحب کے پاس باقاعدگی سے کئی کئی گھنٹے بیٹھتا اورعلم وادب کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر سے سیراب ہوتا،بارروم میں جہاں وہ ظاہری طور پر سب سے منفرد نظرآتے وہاں جاننے والے یہ بھی جانتے تھے کہ وہ باطنی طورپر بھی سب سے الگ تھلگ ایک عظیم شخصیت کے حامل تھے،بٹ صاحب نے سیاست سے رشتہ توڑ کر خودکو قرآن حکیم کی وسعتوں میں گُم کردیا تھا وہ زیادہ تر قرآن کریم پر ہی گفتگو کرتے،وہ اکثر کہاکرتے تھے کہ قرآن حکیم کے مطالعہ کے بعد مجھے علم ہوا ہے کہ میں نے مشرق ومغرب کی سینکڑوں کتب کے مطالعہ میں اپنا بہت سا قیمتی وقت ضائع کیا ہے۔میں جب کسی کتاب کے متعلق بٹ صاحب سے کوئی بات کرتا تو زیادہ تر ان کا جواب ہوتا ”کائنات میں پڑھنے کی ایک ہی کتاب قرآن حکیم ہے“ قرآن حکیم کے موضوعات میں وہ قیامت کے متعلق بہت غوروفکر کرتے رہے،میرے خیال میں بٹ صاحب جیسے بہت کم لوگ ہونگے جو قیامت سے بے حد متفکر تھے،وہ بہت کم مسکرایا کرتے،میں نے بٹ صاحب کو کبھی خوش نہیں دیکھا،وہ قیامت کے لئے ”تورا بورا“ کا لفظ استعمال کرتے،وہ کہا کرتے تھے کہ ماضی میں جن قوموں پر عذاب نازل ہوئے ان سب سے ایک چیز مشترک تھی وہ یہ کہ ان کا قیامت پر سے ایمان اٹھ چکا تھا،جس کے باعث مالک دو جہاں نے ان کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا یہی حال آج کل کے مسلمانوں کا ہے ان کا بھی قیامت پر سے ایمان مکمل طورپر اٹھ چکا ہے،پتہ نہیں مالک دو جہاں ہمارے ساتھ کیسا سلوک فرماتا ہے،بٹ صاحب مذہبی فرقہ واریت،روایات پرستی اورمنقولات کے سخت مخالفت اور رواداری اورمعقولات کے علم بردارتھے وہ فرمایا کرتے تھے کہ اسلام دین فطرت ہے جو فطرت کے خلاف کوئی چیز قبول نہیں کرتا اوراتحاد واتفاق اورملت واحدہ کا تصورپیش کرتا ہے،ملاؤں نے اپنی دکانداری چمکانے کیلئے اسلام کوفرقوں میں تقسیم کیا اورخلاف عقل وفطرت چیزیں اسلام میں داخل کیں،بٹ صاحب نماز پنجگانہ کے انتہائی پابند،سحر بیدار اورشب زندہ دار تھے،05جولائی 2005ء کو بعد عصر بٹ صاحب میرے غریب خانے پر تشریف لائے،را ت ایک بجے تک وہ میرے والد صاحب کے ساتھ محوگفتگو رہے اس کے بعد صبح تک عبادت وتلاوت میں مشغول رہے،میں نے متعدد بار رات کے پچھلے پہر جب سارا شہر سورہا ہوتا بٹ صاحب کو نماز تہجد کے لئے مسجدمیں داخل ہوتے یا نکلتے دیکھا،2004ء میں بٹ صاحب نے اپنے پاس موجود ایک سو سے زائد قیمتی ونایاب کتب مجھے دیں جن میں سید قطب شہید کی 6جلدوں پر مشتمل تفسیر ”فی ظلال القرآن“ بھی شامل تھی،بٹ صاحب کایہ عظیم تحفہ میرے پاس موجود ہے ان کتب سے بٹ صاحب کے اعلیٰ اورمعیاری ذوق مطالعہ کاعلم ہوتا ہے،بٹ صاحب کو اُردو اورفارسی کے شعراء کا بہت سے کلام یاد تھا،وہ مجھ سے اکثر امیر خسرو کی غزلیں ”نمی دانم چہ منزل بود“ اور ”زخال مسکین مکن تغافل“ سنا کرتے اورمیرے بہت اصرار پر کبھی کبھار خوشی محمد ناظر کی مشہور نظم”جوگی“ ایک منفرد اورمخصوص انداز میں اس طرح سناتے کہ سماں بندھ جاتا،بٹ صاحب اکثراستاد دامن کی نظم ”قوم دے غدارو ہن پکارو تے پکارو“ فیض صاحب کی ”ربا سچیا تو تے آکھیا سی“ اورجالب کی ”میں نہیں مانتا“ انتہائی خوبصورت انداز میں سنایا کرتے،ان کے ہاتھ کی بہت سی تحریر یں میرے پاس موجود ہیں،بٹ صاحب دویش صفت آدمی تھے،پورادن بارروم میں بیٹھتے لیکن کوئی کیس لیتے نہ کسی عدالت میں حاضر ہوتے،میں نے بہت کم ان کے پاس کوئی رقم دیکھی،لیکن مانگنے والے کو خالی نہ بھیجتے،وہ دولت دنیا سے محروم مگر دولت علم واخلاص سے مالامال تھے،میں بٹ صاحب کو کہاکرتا کہ آپ اگر کسی بڑی سیاسی جماعت میں شامل ہوئے ہوتے تو آج کئی گاڑیوں اورکوٹھیوں کے مالک ہوتے تو وہ مسکرا کرجواب دیتے ”شاہ جی اگر یہ سب کچھ ہوتا تو تیرے پاس کب بیٹھتا“ بٹ صاحب کشمیریوں کے مستقبل سے مایوس ہوچکے تھے اورکشمیری قوم کے لئے ”اجڑ“ یا ”چھکا“کا لفظ استعمال کرتے،ایک بار ان کے پاس بیٹھے ایک صاحب باربار کشمیر ی قوم کا لفظ استعمال کررہے تھے پہلے تو بٹ صاحب انہیں ٹوکتے رہے اوسختی سے کہا ”بابا ہم لوگ کسی بھی طورپر ایک قوم کے معیار پرپورا نہیں اترتے۔یہ ”اجڑ“ ہے جس طرف کوئی ہنکائے دوڑا چلا جاتا ہے“۔آپ کہا کرتے تھے کہ ”یہ شورزدہ زمین ہے یہاں ہم ساری زندگی مکئی بوکر ”شماکی“ کاٹتے رہے،یہاں نظریات کی کوئی وقعت نہیں،یہاں بے ضمیری اوربے توقیری کاسکہ رائج ہے“۔
03رمضان المبارک08 اکتوبر کے زلزلہ کے بعد جب ہم من حیث القوم مکمل طور پر بھکاری بن چکے ہیں،میں جب ریلیف کے ٹرک اورامدادی سامان کے حصول کے لئے بے شمار لوگوں کو دیکھتا ہوں تو تنویر سپرا کا وہ شعر بے ساختہ مجھے یاد آجاتا ہے جو بٹ صاحب اکثر پڑھا کرتے۔
تیری تو شان بڑھ گئی مجھ کو نواز کر
لیکن میراوقار تیری امداد کھا گئی
اس زلزلہ نے جہاں ہم سے متاع حیات کے ساتھ ساتھ عزت ووقار اورغیرت وحمیت کاگراں بہا سرمایہ چھین لیا وہاں سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ مظفرآباد شہر کا درویش،قلندرخدامست فقیر،مردمومن،آزادی وخودمختاری کا شیدائی،علم وعمل کا پیکر،جہد مسلسل مجسمہ،میر ادوست،میر اغم گسار،میرا بھائی اورمیر امحسن گل نواز بٹ ہم سے بہت دور چلا گیا جہاں اس دنیا کی مدح وستائش کی حکایتیں نہیں پہنچتیں،مغفرت کی دعائیں پہنچتی ہیں۔مالک دو جہاں گل نوا زبٹ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔
تمام عمر رلاتی رہے گی یاد اس کی
کچھ اس طرح سے ہمیں کرکے بے قرارگیا۔

13/03/2024

20 آٹے کا تھیلا پنجاب 1250 روپے
20 کلو آٹے کا تھیلا خیبر پختونخوا 1295 روپے
20 کلو آٹے کا تھیلا
کشمیر 2900 سے 3150 اسکا ذمے دار کون ؟؟

12/03/2024

کیا آپ کی مالی مدد کا زیادہ حقدار تین بچوں کا وہ سفید پوش باپ ہے جو پچاس ہزار کی نوکری یا کوئی معمولی کاروبار کرتا ہے۔۔۔مکان کا کرایہ، بجلی، گیس کے بل اور بچوں کے سکول کا خرچ اُٹھانے کے بعد مہینہ بھر کے راشن اور فیملی کے علاج معالجے سے عاجز آ کر کُچھ فاقے کرتا ہے اور کُچھ دم درود پر انحصار۔۔۔۔مگر کسی کے سامنے ہاتھ پھر بھی نہیں پھیلاتا۔۔۔اُسے اگر موقع ملے تو دوسری اور تیسری جاب کرنے کو بھی تیار ہے۔

یا کہ پھٹے پرانے (پیشہ ورانہ) کپڑوں میں ملبوس وہ بھکاری خاندان جنہوں نے نہ مکان کا کرایہ دینا، نہ بل نہ سکول فیس۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاپنگ مالز کے باہر اور گھر گھر گھوم کر رمضان بھر میں بیشرمی سے مانگنا اور لوگوں کا جینا حرام کرنا ہے۔۔۔اور روزآنہ شام کو پانچ سے دس ہزار نقدی جیب میں ڈالنی ہے۔ اگر کوئی کام آفر کرو تو ہرگز نہ کریں۔۔۔۔۔۔کہ بغیر کُچھ کئیے انکی دیہاڑی خوب لگ رہی ہے۔

لِلْفُقَرَاءِ الَّذِينَ أُحْصِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْبًا فِي الْأَرْضِ يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ أَغْنِيَاءَ مِنَ التَّعَفُّفِ تَعْرِفُهُمْ بِسِيمَاهُمْ لَا يَسْأَلُونَ النَّاسَ إِلْحَافًا ۗ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ(البقرة-273)

(اور ہاں تم جو خرچ کرو گے تو) ان حاجتمندوں کے لئے جو خدا کی راہ میں رکے بیٹھے ہیں اور ملک میں کسی طرف جانے کی طاقت نہیں رکھتے (اور مانگنے سے عار رکھتے ہیں) یہاں تک کہ نہ مانگنے کی وجہ سے ناواقف شخص ان کو غنی خیال کرتا ہے حالانکہ تم آثار سے ان کی غربت کا اندازہ کر سکتے ہو (کہ حاجتمند ہیں اور شرم و حیا کے سبب) لوگوں سے (منہ پھاڑ کر اور) لپٹ کر نہیں مانگ سکتے اور تم جو مال خرچ کرو گے کچھ شک نہیں کہ خدا اس کو جانتا ہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ لڑکی کی راولپنڈی سے لاش برآمد ، راولپنڈی میں کشمیریوں کے قتل کی واردا...
11/03/2024

آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ لڑکی کی راولپنڈی سے لاش برآمد ، راولپنڈی میں کشمیریوں کے قتل کی وارداتیں عام ہوگئیں ہیں

10/03/2024

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے
تمام عالم اسلام کو رمضان بہت مبارک ہو

رحمان برج کوٹلی رکشہ ڈیم میں گرنےسے حادثے کا شکار قیصر بشیر نامی نوجوان  کو مقامی کمیونٹی کی مدد سے نکال کر ریسکیو 1122ن...
08/03/2024

رحمان برج کوٹلی رکشہ ڈیم میں گرنےسے حادثے کا شکار قیصر بشیر نامی نوجوان کو مقامی کمیونٹی کی مدد سے نکال کر ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کیا ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔

04/03/2024

𝐅𝐥𝐚𝐬𝐡 𝐏𝐫𝐨𝐭𝐞𝐬𝐭 𝐢𝐧 𝐅𝐫𝐨𝐧𝐭 𝐨𝐟 𝐊𝐅𝐂 𝐅𝟔 𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐚𝐛𝐚𝐝 𝐛𝐲 𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐔𝐧𝐢𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐭𝐲

04/03/2024

International Islamic University Students Protest In front of KFC F6 Islamabad

کوٹلی آزاد کشمیر بریکنگ نیوز گلپور تحصیل چڑھوئی ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کے ایریا میں سے اطلاع موصول ہوئی کہ دو indain pytho...
03/03/2024

کوٹلی آزاد کشمیر بریکنگ نیوز

گلپور تحصیل چڑھوئی ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کے ایریا میں سے اطلاع موصول ہوئی کہ دو indain python آبادی کے قریب دیکھے گئے ہیں وائلڈ لائف سٹاف کوٹلی جو پہلے سے مہاشیر فش ہچری گلپور میں (03 مارچ 2024) وائلڈ لائف ڈے کے حوالے سے موجود تھا عملہ وائلڈ لائف نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچا مقامی کمیونٹی بھی موقع پر پہنچ گئی ،وائلڈ لائف سٹاف کوٹلی نے دونوں Indian python کو بحفاظت ریسکیو کیا

کوٹلی آزاد کشمیر
اور مقامی کمیونٹی کی موجودگی میں ان کو محفوظ مسکن میں آبادی سے دور چھوڑا گیا وائلڈ لائف سٹاف نے مقامی کمیونٹی کو وائلڈ لائف کی اہمیت و افادیت کے بارے میں موثر آگاہی دی ،وائلڈ سٹاف نے بروقت اطلاع دینے اور کمیونٹی کے بہترین تعاون پر شکریہ ادا کیا مقامی کمیونٹی نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو آبی و جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور تعاون کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی

کوٹلی آزاد کشمیر
"Python molurus" (Indian Rock Python)
اردو نام: اژدھا یا ازگر
یہ اژدھا سانپ کی ایک غیر زہریلی نسل ہے, یہ عام طور پر انسانوں کے لئے خطرناک نہیں ہے,
لیکن اگر ان سے چھیڑ چھاڑ کی جائے تو یہ اپنے دفاع میں کاٹ بھی لیتے ہیں,
اگرچہ اِن کا کاٹا جانلیوا نہیں ہوتا, لیکن یہ کافی زور سے کاٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں,
اِن کو مارنا نہیں چاہئے کیونکہ پاکستان میں اِن کی تعداد پہلے ہی بہت کم ہے,
اور ان کی نسل کو معدومی کا خطرہ ہے, یہ ہمارے قدرتی ماحول کا اہم حصہ ہیں اور ان کا وجود انسانوں کے لئے بے حد اہم ہے,

Address

Mirpur

Telephone

+923435075545

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJK Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AJK Times:

Videos

Share

Category


Other Newsstands in Mirpur

Show All