Banigala News And Information

Banigala News And Information the core purpose of the page is to highlight bani gala's issues

وزیراعلٰی مریم نواز کی یہ  ایک اچھی کوشش یے۔ اپنے صوبے کو ترقی دینے کئلئے۔۔۔۔اگر عمران خان ترقی چاہتا تو بغیر کہیں جائے ...
16/12/2024

وزیراعلٰی مریم نواز کی یہ ایک اچھی کوشش یے۔ اپنے صوبے کو ترقی دینے کئلئے۔۔۔۔اگر عمران خان ترقی چاہتا تو بغیر کہیں جائے لوگوں کو اپنے ملک میں کال دے کر انوئسٹ کر وا سکتا تھا لیکن نہیں کیا🤔۔اسلام آباد کے اہم مسائل کشمیر ہائی وے کو سگنل فری ہائی وے بنانے میں بھی شہباز شریف اچھا کردار ہے۔اسئ طرح اسلام آباد میں مختلف مقامات پر جہاں ٹریفک جام کا اشو ہر وقت رہتا تھا وہاں بھی انڈر پاس بنائے جارہے ہیں۔یہ کسی بھی شہر کی ترقی کے لئے ضروری اقدام ہیں۔

آج **16 دسمبر** ہے، وہ دن جب 2014 میں دہشت گردی کی ایک سفاک اور بزدلانہ کارروائی نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول کو ماتم کدہ...
16/12/2024

آج **16 دسمبر** ہے، وہ دن جب 2014 میں دہشت گردی کی ایک سفاک اور بزدلانہ کارروائی نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول کو ماتم کدہ بنا دیا۔ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ آج کے دن پاکستان بھر میں **عام تعطیل** کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ پوری قوم سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کر سکے اور ان معصوم جانوں کی قربانی کو یاد رکھ سکے۔
# # # **16 دسمبر 2014 – ایک ناقابلِ فراموش دن**
آج سے 10 سال قبل، اس دن دہشت گردوں نے علم کے چراغ بجھانے کی ناکام کوشش کی۔ معصوم بچوں کے ہاتھوں سے کتابیں چھین کر انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
# # # **آج کیوں چھٹی کا اعلان کیا گیا؟**
حکومت پاکستان نے اس دن کی اہمیت اور غم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ عوام سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کر سکیں اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں شریک ہوں۔
# # # **شہداء کو خراجِ عقیدت**
آج ہم ان معصوم بچوں اور بہادر اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر دیں لیکن علم کا چراغ بجھنے نہ دیا۔ یہ قربانیاں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی اور ہمیں یاد دلاتی رہیں گی کہ ہمارا دشمن کتنا بے رحم اور ہماری قوم کتنی بہادر ہے۔
**ہم دعا گو ہیں کہ اللہ ان شہداء کے درجات بلند کرے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے، اور ہمارے وطن کو ہمیشہ کے لئے دہشت گردی سے پاک کرے۔

Women and faimlaies Festival in Qayam Resorts and Hotel Imran khan chowk Banigala
13/12/2024

Women and faimlaies Festival in Qayam Resorts and Hotel Imran khan chowk Banigala

پاکستانیوں کو مبارک ہو مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے اسٹاک ایکسچینج دنیا کو کراس کر کے چاند پر پہنچ گئی ہے اسکے اثرات...
13/12/2024

پاکستانیوں کو مبارک ہو مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے اسٹاک ایکسچینج دنیا کو کراس کر کے چاند پر پہنچ گئی ہے اسکے اثرات اب آنا شروع ہو رہے ہیں۔اب آئے روز پٹرول کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں بے فکر ہوکر اسکا مطلب تو یہ لگتا ہے کہ پہلے حکمران عمران خان کے خوف سے ہر چیز کو کنٹرول کرنا چارہی تھی کے عوام انکے خلاف نہ ہو اب عمران خان کی بچی ہوئی کشتی بھی ڈوبنے لگی ہے اور حکومت کی مدد کی طلبگار ہے جس وجہ سے اب یہ حکمران دل کھول کر عوام سے بدلہ لیں گے ٹیکس کے اوپر ٹیکس اور پیٹرول کی قیمتیں واپس شروع والے ریٹ پر پہنچا دئں گے 300 لیٹر تک۔۔۔۔۔کئا حکمرانوں کے علاوہ اس ملک کو بچانے والا کوئی نہیں ہے کئا کوئی ہے جو اس ملک کی عوام کو ریلیف دے سکے۔۔۔ہر نوجوان 18 سال کی عمر ہوتے ہی پاسپورٹ بنوانے جارہا ہے اسکا کیا مطلب ہے کہ ملک میں انکے لئے روزگار نہیں ہے یا انکے لئے اس ملک میں جگہ نہیں ہے؟؟ یا وہ اس ملک میں رہ کر ترقی نہیں کر سکتے؟؟؟ کون ہے اس سب کا زمہدار ۔۔۔۔اسکا بھی احتساب کئا جائے۔۔۔اسکا بھی کورٹ مارشل کئا جائے۔چاہیے وہ جو کوئی بھی ہو۔۔۔۔اور اس ملک کے حالات کو سیاستدانوں پر نہ چھوڑا جائے۔کوئی تو ہو جو اس ملک کو اپنا ملک سمجھ کر اسکے اچھے برے ہر حالات کو سنبھالے۔عوام کو ریلیف دے۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ایسکو  جو کہ بنی گالہ سمیت پورے اسلام آباد کو بجلی سپلائی کرتی ہے بنی گالہ میں 4 سے 5 گھ...
04/12/2024

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ایسکو جو کہ بنی گالہ سمیت پورے اسلام آباد کو بجلی سپلائی کرتی ہے بنی گالہ میں 4 سے 5 گھنٹے روزانہ بجلی بند 🚫 کر دیتی ہے بغیر کسی اطلاع کے۔۔۔۔بنی گالہ کی عوام کو اور بھی پہت سے مسائل کا سامنا تھا اور ہے لیکن اب ایک یہ نیا مسئلہ بجلی کا کھڑا ہوگیا ہے۔کئا ایسکو کے پاس جواز ہے بجلی بند کرنے کا تو عوام کو آگاہ کرے۔بٹ یہاں ں ختم نہیں ہوتی 5 سے 6 گھنٹے بجلی بند کر کے جو فیول بچایا جاتا ہے کئا اسکا حساب کتاب کوئی محکمہ چیک کرتا ہے؟؟ یا یہ کمپنیاں حکومت کو اسکا ریکارڈ مہیاء کرتیں ہیں کہ مہینہ میں پورے اسلام آباد میں بجلی کی بندش کے قل گھنٹے 720 میں سے 200 یا 300 گھنٹے بجلی بند تھی اور اسکی یہ بجت اتنے کروڑ یا کوئی بھی فیگر۔۔کمپنی نے حکومت پاکستان کو بجت دی ہے۔کئا کوئی ریکارڈ ہے۔۔۔اگر نہیں ہے تو یہ بھی کریپشن ہوگی۔اگر 24 گھنٹے میں سے 4 گھنٹے بجلی بند ہو تو آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ 4 گھنٹے سے پورے شہر کی بجلی سپلائی بند ہونے سے کتنے فیول کی بچت پوگی۔اور یہ بجٹ کس کو ہوگی سوال یہ ہے ؟؟؟؟ بجلی آئے یا نہیں آئے عوام سے تو ٹیکس پورا لئا جاتا ہے۔فیول ائڈجسمنٹ کی مد میں کھربوں روپے مہانا عوام کی جیب سے نکالا جاتا ہے۔اور سیلز ٹیکس۔ٹی وی ٹیکس۔ ویڈیو ہولڈنگ ٹیکس تو فلاں ٹیکس تو ٹیکس کے اوپر پھر ٹیکس۔۔۔۔۔کب تک ایسا چلئگا۔۔۔کاروبار الیکٹرک پنی کر رہی ہے عوام کو بجلی سیل کر کے اور سیل ٹیکس بھ عوام دے؟؟؟ سیلز ٹیکس تو سیلر نے دینا ہے اور پاکستان میں سیلر کا ٹیکس بھی خریدار سے لئے جارہا ہے؟؟؟؟

مطیع اللہ جان صحافی پر جعلی ایف آئی آر پر تمام میڈیا مزمت کرتا ہے۔۔۔ملکی حالات کے پیش نظر اس وقت صرف بلاول بھٹو صاحب کو ...
28/11/2024

مطیع اللہ جان صحافی پر جعلی ایف آئی آر پر تمام میڈیا مزمت کرتا ہے۔۔۔ملکی حالات کے پیش نظر اس وقت صرف بلاول بھٹو صاحب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے کیونکہ پاکستان میں بلاول بھٹو ہی ایک ایسا سیاست دان ہے جس کا ماضی اور حال بے داغ ہے انکو اپنا کردار ان حالات میں ادا کرنا چاہیے۔

ترقی یافتہ ممالک میں جب ٹریفک رکتی ہے تو ڈرائیورز گاڑیوں کو سائیڈ پر لگا لیتے ہیں تاکہ ایمرجنسی گاڑیاں ایمبولینس فائر بر...
28/11/2024

ترقی یافتہ ممالک میں جب ٹریفک رکتی ہے تو ڈرائیورز گاڑیوں کو سائیڈ پر لگا لیتے ہیں تاکہ ایمرجنسی گاڑیاں ایمبولینس فائر بریگیڈ پولیس وغیرہ آسانی سے وقت ضائع ہوئے بغیر گزر سکیں لہٰذا پاکستانی ڈرائیوروں سے گزارش ہے کہ اس پر عمل کریں۔اور ٹریفک پولیس سے بھی گزارشہے کہ عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے دوران ڈرائیور کو گاڑی پارک کرنے کی تمیز سکھائی جائے۔
ٹریفک کے نظام سے کسی ملک میں قانون کی عملداری و اخلاقیات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔________________

ایک جیل میں بند شخص کتنا طاقتور ہے کہ اسکے ڈر سے پورا اسلام آباد بند کردیا گیا ہے۔۔۔کیونکہ وہ شخص عوام کی آواز ہے اور حک...
23/11/2024

ایک جیل میں بند شخص کتنا طاقتور ہے کہ اسکے ڈر سے پورا اسلام آباد بند کردیا گیا ہے۔۔۔کیونکہ وہ شخص عوام کی آواز ہے اور حکومت میں بیٹھے لوگ عوام کی نفرت ہیں۔دنیا کا کوئی بھی کام محبت اور پیار سے ہو سکتا ہے لیکن نفرت اور طاقت سے کبھی بھی نہیں۔۔۔

اس پلازہ کا سیورج کا پانی آج بروز جمعہ کے روز سڑک پر  چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پانی سڑک پر 1 کلومیٹر تک پھیل کر سیلا...
15/11/2024

اس پلازہ کا سیورج کا پانی آج بروز جمعہ کے روز سڑک پر چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پانی سڑک پر 1 کلومیٹر تک پھیل کر سیلاب کا منظر پیش کر رہا ہے۔پیدل سکول آنے جانے والے بچے اور جمعہ نماز پڑھنے جانے والے نمازیوں کے لئے بہت ہی مشکلات پیدا ہوگئی ہیں کے اپنے کپڑے اور جوتے اس گندے پانی سے بچا کر گزرنا ناممکن سا ہے۔بنی گالہ میں اسلام آباد کا کوئی قانون نافذ نہیں ہے ؟ یہ کس کی زمہداری ہے۔ہماری نظر میں تو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اسکا زمہدار ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سے گزارش ہے کہ آپ کا کام صرف دکانوں پر جا کر شاپنگ بیگ چیک کرنا نہیں ہے اس سے آگے بھی آپ کی زمہداری ہے۔اگر آپ کو اپنے اختیارات کا نہیں معلوم تو پھر یہ سیٹ کسی حقدار کے لئے خالی کردیں۔۔

میں کورنگ روڈ LVL سوسائٹی کے نزدیک روڈ میں گہرے کھڈے ہونے کی وجہ سے چھوٹی گاڑیوں کو حادثات پیش   آرہے ہیں۔گزشتہ روز اس گ...
08/11/2024

میں کورنگ روڈ LVL سوسائٹی کے نزدیک روڈ میں گہرے کھڈے ہونے کی وجہ سے چھوٹی گاڑیوں کو حادثات پیش آرہے ہیں۔گزشتہ روز اس گاڑی کا ٹا ئی راڈ ٹوٹ گیا ۔یہ روڈ کی مرمت اور دیکھ بال کا زمہیدار کون ہے ؟ کس کی زمیداری ہے کمنٹ میں بتائیں۔کیا بنی گالہ کے لوگوں حکومت پاکستان کو ٹیکس نہیں دیتے؟؟؟؟ کئا وجہ ہو سکتی ہے ؟ جو بنی گالہ پر حکومت پاکستان اور اسلام آباد کے ترقیاتی ادارہ کچھ کام نہیں کرنا چاہتے؟؟؟؟؟

بشرہ بی بی باہر  اور علیمہ خان جیل میں یہ سب ایک سازش کا نتیجہ ہے عمران خان جس نے کچھ نہیں کیا وہ جیل میں ہے اور جس نے س...
25/10/2024

بشرہ بی بی باہر اور علیمہ خان جیل میں یہ سب ایک سازش کا نتیجہ ہے عمران خان جس نے کچھ نہیں کیا وہ جیل میں ہے اور جس نے سب کچھ کیا وہ باہر ۔۔۔یہ ایک سوالیہ نشان ہے پاکستان کے سب اداروں پر؟؟؟؟؟؟

‏نہ میرے خواب بدلے، نہ کوئ تعبیر بدلی ہےنہ دن بدلے ہیں میرے،نہ میری تقدیر بدلی ہے.وہی فرمان شاہی ہے، وہی ہے اذن سلطانیوہ...
21/10/2024

‏نہ میرے خواب بدلے، نہ کوئ تعبیر بدلی ہے
نہ دن بدلے ہیں میرے،نہ میری تقدیر بدلی ہے.

وہی فرمان شاہی ہے، وہی ہے اذن سلطانی
وہی سکہ ہے رائج اس پہ بس تصویر بدلی ہے.

میری آنکھوں سے پٹی کھول دو کہ آج میں دیکھوں
کہ آزادی ملی ہے یا فقط زنجیر بدلی ہے

آئنی ترامیم کی جنگ پچھلے کئی دنوں سے جاری ہے کوئی عوام کو بھی بتانا پسند کریگا کہ ان ترامیم کی تفصیل کہ آئین می یہ آئن س...
20/10/2024

آئنی ترامیم کی جنگ پچھلے کئی دنوں سے جاری ہے کوئی عوام کو بھی بتانا پسند کریگا کہ ان ترامیم کی تفصیل کہ آئین می یہ آئن سٹائن کی اولادیں کیا ترامیم کروانا چاہتی ہیں عوام کو اعتماد میں لینے کے بجائے یہ ایک دوسرے کو منانے لگے ہوئے ہیں۔کیا عوام کا حق نہیں۔ کہ یہ ترامیم کونسی ہیں کیا ہے ان سب ترامیم کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔کیا یہ عوامی نمائندے نہیں ہیں اسمبلی ممبران۔۔؟؟؟؟؟ کیا عوام کا کوئی حق نہیں یہ سب جاننا۔۔۔ساری پاکستان کا میڈیا اس بات پر کئوں خاموش ہے کہ یہ ترامیم سب کو بتائی جائیں۔؟

18/10/2024

موجودہ حکومت کے کاغذوں میں ملک ترقی کر رہا ہے۔ موبائل سمز پر واٹس ایپ سروس کو اپنے مقاصد کے لئے متاثر کیا گیا ہے جس سے کاروباری اور معاشی نقصان ہورہا ہے عوام کو۔ اور بنی گالہ میں جمعہ کے مبارک دن کے موقع پر بجلی صبح 8 بجے سے لے کر 1 بجے تک بند کی گئی ہے۔تکہ جمعہ نماز کی تیاری میں خلل ڈالا جا سکے۔۔۔یہ ملک کس قسم کی ترقی کر رہا ہے۔یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔نام اسلام کا اور کام یہود کا ہو رہا ہے۔ابھی آئنی ترامیم کی جارہی ہیں اپنی ذات کے لئے جو کہ غیر قانونی ہے۔عوامی نمائندے پارلیمنٹ میں عوام کی بھلائی کے لئے قانون میں ترامیم کر سکتے ہیں وہ بھی سارہ آئنی مسودہ عوام کو دکھا کر قانون پاس کیا جاتا ہے یہاں تو اپنی سیاست کو بچانے کے لئے اپنی ذاتی مفاد کے لئے آئنی ترامیم کروانے کے لئے جنگ جاری ہے۔ہوسکتا ہے اس ترامیم میں سوشل میڈیا کو بہت حد تک محدود کردیا جا ئیگااور بھی بہت کچھ ہے عوام کے لئے جسکو چھپائا جارہا ہے۔

ایرانی فارن منسٹر نے امریکہ اور اسرائیل کو وارن کیا ہے کہ پاکستان کی طرح ہماری کوئی رہڈ لائن نہیں ہے ہم اپنے ملک کا دفاع...
14/10/2024

ایرانی فارن منسٹر نے امریکہ اور اسرائیل کو وارن کیا ہے کہ پاکستان کی طرح ہماری کوئی رہڈ لائن نہیں ہے ہم اپنے ملک کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں اور انکو بھرپور جواب دیں گے۔۔۔یہ سی این این امریکہ کے نیوز چینلز بتا رہے ہیں اسکے علاوہ یورپی میڈیا ڈی ڈبلئو۔جرمن ٹی وی۔ اور مختلف چینلز کے اینکر تفصیل کے ساتھ فلسطین پر ہونے والے مظالم کے بارے میں رپورٹ روزانہ کی بنیادوں پر دکھا رہے ہیں۔صرف پاکستان کے میڈیا کو جس کام کے پیسے ملتے ہیں وہ وہی دکھاتا ہے۔

اسٹاک اکسینج روز بروز ریکارڈ اضافے کے ساتھ پرافٹ بڑھا رہی ہے۔۔۔۔اس سے ملک کی معیشت کا کوئی لینا دینا نہی۔۔۔موازنہ کرنا ہ...
13/10/2024

اسٹاک اکسینج روز بروز ریکارڈ اضافے کے ساتھ پرافٹ بڑھا رہی ہے۔۔۔۔اس سے ملک کی معیشت کا کوئی لینا دینا نہی۔۔۔موازنہ کرنا ہے تو یہ اصل حقیقت ہے ملکی معیشت کی۔۔۔۔

08/10/2024

کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پورٹ پر دہشتگردی کا واقعہ سندھ حکومت اور سیکورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔۔۔۔سندھ حکومت نے ساری سیکورٹی اور سرکاری گاڑیا ں اپنے لئے مختص کی ہوئی ہے۔تھانوں کے پاس نہ گاڑیاں اور نہ عملہ ہے علاقوں کئ ضرورت کے مطابق۔۔۔۔حکومت پاکستان کے سارے وسائل دھرنے روکنے اور دھرنے کرنے پر خرچ کئے جارہے ہیں۔ان سیاست دانوں کو صرف اپنا کرسیوں سے مطلب ہے ملک کی تباہی سے کچھ لینا دینا نہیں انکا۔۔۔پاکستان کے سیاست دانوں سے ملک نہیں سنبھالا جاتا سیاست کے شعبے کو بھی پرائوٹائز کردئیا جائے جیسے پاکستان کے محکمہ جات کو ٹھیکہ پر دے دیا جاتا ہے۔حکومت کو بھی ٹھیکہ پر دے دیا جائے چائنہ یا کسی اور بڑے ٹھیکیدار کو۔۔۔ ورنہ یہ لوگ ملک کا خون چوس چکے ہیں اور جو رہ گیا ہے وہ بھی کھا جائیں گے۔

05/10/2024

Beautiful view of RED zone
Hahahahaha
جب سب کچھ فوج نے ہی کرنا ہے تو جمہوریت کو پاکستان سے ختم کردو۔ ان لوگوں نے جمہوریت جمہوریت کھیلتے کھیلتے ملک اور عوام کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے۔

Address

Banigala
Islamabad
051

Telephone

923216388806

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Banigala News And Information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category