
16/06/2025
پلان مکمل تھا، لیکن۔۔۔
رضا شاہ پہلوی کی بائیولوجیکل وارث اور سسراعیلیوں کی بہو، تخت فارس پر براجمان ہونے کے لیے تیار بیٹھی تھی۔ لیکن سبز چوغہ پوش بزرگوں کی جانب سے سسراعیلی طیاروں کی تباہی اور فارس کی سرزمین سے آلِ یعقوب پر برسنے والے میزائلوں نے اس منصوبے کو فی الحال روک دیا ہے۔
رضا پہلوی کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آ چکی ہیں۔ وہ اچانک ایرانی سیاست کے حوالے سے سامنے آیا ہے اور حالیہ جنگ کو ایرانی حکمرانوں کی ناکامی قرار دے رہا ہے۔
ایک اور تصویر میں رضا شاہ پہلوی کی پوتی، ایمان پہلوی اور اس کے یہودی شوہر، بریڈلی شرمین کی شادی دِکھائی گئی ہے۔ یہ تقریب 8 جون کو پیرس میں منعقد ہوئی، جس میں شاہی خاندان کے تمام افراد نے شرکت کی، بشمول 84 سالہ سابقہ ملکہ ایران، فرح پہلوی۔ ایمان پہلوی اس وقت امریکن ایکسپریس میں سینئر منیجر کے طور پر کام کر رہی ہے۔
تیسری تصویر میں رضا پہلوی کی بیوی، یاسمین پہلوی کی انسٹاگرام اسٹوری دیکھی جا سکتی ہے۔ اس متنازعہ پوسٹ میں یاسمین نے اسرائیل کے حق میں پیغام شیئر کیا، جس میں ایک دیوار پر لکھا تھا:
"The most of them, Israel — the Iranian people are behind you"
(یعنی: "زیادہ تر ایرانی، اسرائیل کے ساتھ ہیں")
یہ پیغام ایران کی عوامی رائے اور سرکاری پالیسی کے برعکس ہے، جس سے تاثر ملا کہ ایرانی عوام اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔
رضا اور یاسمین پہلوی، ایران کی موجودہ اسلامی حکومت کے شدید ناقدین ہیں اور خود کو ایران کے "جمہوری مستقبل" کے دعویدار کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ 2023 سے وہ کئی بار اسرائیل کے دورے کر چکے ہیں اور اسرائیلی قیادت کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہیں۔
حالیہ حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی (رجیم چینج) ان کا اصل ہدف ہے۔ ایران کی اعلیٰ قیادت پر براہ راست حملے، اسی منصوبے کی اہم کڑی ہیں۔ ایران میں غداروں اور مخبروں کا نیٹ ورک انہی لوگوں اور ان کے ہمدردوں کی مدد سے چل رہا ہے۔
اسرائیل نے اپنے اس آپریشن کو "Rising Lion" کا نام دیا ہے، جو کہ رضا شاہ پہلوی کی حکومت کے پرچم کا لوگو تھا۔ امریکہ اس منصوبے کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔
منصوبہ کچھ یوں ہے:
1. ایران میں رجیم چینج کروا کر شاہی نظام دوبارہ نافذ کیا جائے،
2. رضا پہلوی کو تخت پر بٹھایا جائے،
3. پھر گریٹر اسرائیل کے منصوبے کا آغاز ہو،
4. ایران کے بعد پاکستان کو نشانہ بنایا جائے۔
پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ہندوتوا نظریے کے حامیوں کے ساتھ مل کر اندرونی خلفشار اور خانہ جنگی کو ہوا دینے کی کوشش کی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر عرب اور مسلم ممالک کو بھی نشانہ بنایا جائے گا، تاکہ اسرائیل اور امریکہ کا علاقائی تسلط قائم ہو سکے۔
رضا پہلوی کے ایران کی فوج اور انٹیلی جنس اداروں میں بڑے پیمانے پر اثر و رسوخ کے شواہد موجود ہیں۔ یہ لوگ ایجنٹس کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ایران کے اندرونی معاملات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
اب وقت آ چکا ہے کہ اسلامی دنیا بیدار ہو۔
یہ معاملہ صرف ایران کا نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کی بقا کا ہے۔
اسلامی ممالک کو اس سازش کو سرخ لکیر سمجھتے ہوئے اتحاد، سفارت، اور حکمت عملی کے ذریعے اس گٹھ جوڑ کو ناکام بنانا ہوگا۔
ایران کی سفارتی، اخلاقی اور جہاں ممکن ہو، خفیہ مدد کی جائے — کیونکہ یہ جنگ صرف میزائلوں کی نہیں، بیانیے، شناخت اور خودمختاری کی بھی ہے۔
#خاں🍁
https://whatsapp.com/channel/0029Vahuxn3Fy72I4szCBS09