मेरे प्यारे मुल्क नेपाल पे उर्दू में बेहतरीन तराना लिखा और ख़ुद और इसे अपनी ख़ूबसूरत आवाज़ में पेश भी किया है भाई Ansar Nepali ने आप ख़ुद भी सुनिए और अपने मुल्क से मोहब्बत करने वाले तमाम दोस्तों में share भी कीजिए
قومی وملی نغمہ ،،،،،
ہمارا پیارا یہ نیپال
ترائی ، پربت اور ہیمال
ندیاں ، جھرنے ، جنگل ، تال
مثالی حسن سے مالامال
ہمارا پیارا یہ نیپال
میں کیسے بھول جاؤں ، میں کیسے بھول جاؤں
یہاں کی مٹی خوشبودار
ہماری " میچی" ہے گلزار
"مہاکالی" ہے سبزہ زار
ہے نکھرا نکھرا رنگ جمال
ہمارا پیارا یہ نیپال
میں کیسے بھول جاؤں ، میں کیسے بھول جاؤں
ہمارے پرچم کی ہے شان
ہمالہ اپنی ہے پہچان
وطن کی راہوں پر قربان
کہاں سے آئے رنج و ملال
ہمارا پیارا یہ نیپال
میں کیسے بھول جاؤں ، میں کیسے بھول جاؤں
کرینگے دیش کی خاطر کام
بھلائی ہوگی صبح و شام
جہاں میں ہم سب کا ہو نام
بنیں گے پڑھ لکھ کے خوش حال
ہمارا پیارا یہ نیپال
میں کیسے بھول جاؤں، میں کیسے بھول جاؤں
مٹانا ظلم کو ہے ہر حال
چلے نہ دشمن کوئی چال
ہمارا ملک نہ ہو پامال
نہ آئے انصر کبھی زوال
ہمارا پیارا یہ نیپال
میں کیسے بھول جاؤں ، میں کیسے بھول جاؤں-
محب قوم و وطن: انصر نیپالی
Agar aap pasand Karte Hai is video ko to like Aur sehar kijiye dosto