Murree Social Media Channel

  • Home
  • Murree Social Media Channel

Murree Social Media Channel Hit Like If You are from Murree:
The aim is to aware people with all the authentic news.
24/7

15/03/2023

Queens Land Murree. A project for future investment & living dream!!

وعدے کے مطابق گیس پراجیکٹ کے سلسلے میں مزید علاقوں کے لیے بھی جاب نمبر الاٹ کر دیئے گئے ہیں اور جلد کام بھی شروع ہو گا ج...
14/03/2023

وعدے کے مطابق گیس پراجیکٹ کے سلسلے میں مزید علاقوں کے لیے بھی جاب نمبر الاٹ کر دیئے گئے ہیں اور جلد کام بھی شروع ہو گا جس میں:
نارالہ سنگھوٹ یو سی ہو تھلا، جاوا ڈھوک کہو یو سی گھوڑا گلی ، کٹھار یو سی انگوری، ڈھوک بھک یو سی انگوری، موہڑہ بٹناڑہ، ڈھوک پونہ، اپر موہڑہ، نکی موہڑہ، لوئر موہڑہ یو سی مسیاڑی، اروائئ بڑا ہوتر یو سی مسیاڑی، ہوکڑہ کیری یو سی سہربگلہ، اوڑہ تپہ کیر یو سی دریا گلی، سوراسی، کمال آباد، گلہڑہ گلی، ڈھوک نمبیاں، ڈھوک نرنگ بھک، اپر سہربگلہ، اپر اور لوئر سہربگلہ گراں، موہڑہ عیسوال، کشمیری بازار، ڈنہ مری شامل ہیں۔۔۔۔
بہت جلد بقایہ تمام علاقے بشمول سہر بگلہ مین، بیر گراں، علیوٹ، نمب، ڈھلہ، پھگواڑی اور گھوڑا گلی کو جاب نمبر الاٹ کیے جائیں گے۔ یہاں پر شاہد خاقان عباسی صاحب کا شکریہ اور حافظ عثمان صاحب کی محنت سے محکمانہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے۔۔!!

03/03/2023

سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل قریشی ایڈووکیٹ سے مبینہ گفتگو کی آڈیو لیک کا متن

فواد چوہدری: ہاں جی
فیصل چوہدری : ہاں جی

فواد چوہدری: اچھا ! میں نے کہاکہ ’سی۔جے‘ (چیف جسٹس) لاہور کہہ رہا ہے کہ میری کوئی جنرل کرائیں بندیال کے ساتھ
فوادچوہدری: دوسرا اپنا۔۔ مظاہر کے ساتھ ڈار صاحب کے زریعے۔۔ اُن کو زر ا مل لیں ۔ اُن سے کہیں کہ آپ کے ساتھ پورا ٹرک کھڑا ہے۔ آپ بتائیں کیا کریں؟

فواد چوہدری: میری زاتی تجویز یہ ہے کہ تارڑ پر تین چارجگہ استغاثہ کرائیں اور اس پر 228 لگوا کر اسے سزا دلوائیں تاکہ اِن پر پریشر تو آئے۔
فیصل چوہدری: میں صبح کرلیتا ہوں

فواد چوہدری: صبح اُن سے پوچھ کر مجھے بتانا۔
فیصل چوہدری: ٹھیک ہے۔۔
٭٭٭٭٭

۱.۵ ارب کی لاگت سے گیس ترقیاتی فنڈز کا اجراحلقہ این اے ۵۷ کے لیے مختلف گیس جابز کی منظوریمری کے علاقے روات کاہیاہ بانڈی ...
03/03/2023

۱.۵ ارب کی لاگت سے گیس ترقیاتی فنڈز کا اجرا

حلقہ این اے ۵۷ کے لیے مختلف گیس جابز کی منظوری

مری کے علاقے روات کاہیاہ بانڈی اوسیاہ اور دیول کے لیے گیس کی منظوری کے بعد دیگر بقایہ علاقوں سے متعلق بھی فریم ورک کا آغاز۔ نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن حافظ عثمان عباسی کی سوئی گیس حکام سے میٹنگ جس میں مری کہوٹہ اور کلر کے تمام بقایہ علاقے جہاں ۲۰۱۷-۱۸ میں گیس کی منظوری دی گئی تھی فی الفور مکمل کرنے اور تمام علاقوں کو گیس کی فراہمی مکمل کرنے کی ہدایات۔ شاہد خاقان عباسی نے گیس حکام کو کام جلد از جلد مکمل کرنے اور تمام گاؤں تک گیس کی فراہمی کے احکامات دیے ہوئے ہیں۔
سوئی گیس حکام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گیس منصوبوں کا آغاز جلد کیا جائے گا جس کو حافظ عثمان عباسی کی نگرانی میں بھر پور تیزی سے تمام حلقے تک لے جایا جائے گا۔ واضح رہے شاہد خاقان صاحب اس کام کے حوالے وزیراعظم پاکستان سے خصوصی اجازت لے چکے ہیں جبکہ باقی ملک میں گیس کنکشن پر پابندی عائد ہے۔۔!!

310 ملین کی لاگت سے کاہیا ، روات، اوچھا، بانڈی،اوسیاہ، دیول، کڑھ بگلہ، لوئر دیول کے لیے گیس کی فراہمی پر کام کا آغاز کر ...
01/03/2023

310 ملین کی لاگت سے کاہیا ، روات، اوچھا، بانڈی،اوسیاہ، دیول، کڑھ بگلہ، لوئر دیول کے لیے گیس کی فراہمی پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ شاہد خاقان عباسی صاحب کے حکم سے حافط عثمان صاحب نے جی ایم سوئی گیس اسلام آباد سے میٹنگ میں حلقے کے مزید علاقے جہاں گیس فراہمی کا کام وہی پر رکا ہوا ہے جہاں پچھلے مسلم لیگی دور میں منظور ہوا تھااسے دوبارہ شروع کرنے کا کہا ہے۔۔۔
جلد ہی کئی ملین کی لاگت سے مزید علاقوں میں گیس منصوبوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔۔
اس میں نرالا، سنگوٹ، جاوہ، کہو، کٹھار یو سی انگوری، ڈھوک بھیک یو سی انگوری،موہڑہ بٹناڑہ، ڈھوک پونہ، ہوکڑہ کیری، اوڑہ تپہ کھیر، نیو مری کے علاقے سوراسی،کمال آباد، بٹناڑہ، پتریاٹہ، نمبیاں، اپر اور لوئر سہر گراں شامل ہیں دیگر گاؤں میں موہڑہ عیسوال، ڈنہ کشمیری بازار، گاؤں علیوٹ شامل ہیں۔۔۔
اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ حلقہ کے تمام گاؤں تک گیس کی فراہمی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔۔
اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی صاحب نے وزیر اعظم شہباز شریف سے خصوصی منظوری بھی لی ہے جبکہ حافظ عثمان صاحب سوئی گیس انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں۔۔۔!!

شاید اللہ پاک بھی انہی لوگوں کو سبب بناتا ہے جن کی نیت صاف ہو۔ مری کہوٹہ اور کوٹلی کا شاید ہی کوئی گاؤں ہو گا جہاں شاہد ...
01/03/2023

شاید اللہ پاک بھی انہی لوگوں کو سبب بناتا ہے جن کی نیت صاف ہو۔ مری کہوٹہ اور کوٹلی کا شاید ہی کوئی گاؤں ہو گا جہاں شاہد خاقان صاحب کے کاموں کا جال نا بچھا ہو اب یقینا حافظ عثمان صاحب کی ذاتی دلچسپی کے بغیر یہ ممکن نہیں ہو سکتا۔۔ کروڑوں کے فنڈ منظور کروا کر ہر یونین کونسل کے سروے کے بعد جب جاب نمبر اشو ہوئے مری گیس کے لیے تو اس وقت ثاقب نثار کے غیر آئینی آرڈر پر کام رک گیا اور پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں منظور شدہ گیس پراجکٹس پر کوئی پیش رفت نا ہوئی ۔۔۔

اب دوبارہ شاہد خاقان کے حکم پر حافظ عثمان صاحب کی محنت سے کہوٹہ اور کلر کےتکمیل شدہ کام کے بعد فیز ۱ میں مری روات اور دیول کے علاقے پر کام کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ فیز ۲ پر تیزی سے کا جاری ہے جلد ہی شاہد صاحب اور حافظ عثمان صاحب کے حکم پر جی ایم اسلام آباد بقایہ تمام علاقے بشمول تریٹ گھوڑا گلی پھگواڑی سہربگلہ اور علیوٹ کے لیے ورک آرڈر اشو کر دیں گے۔۔۔

تمام اہل علاقہ سے سیاست کو بالا تر رکھ کر سپورٹ کی درخواست ہے ، منفی لوگوں سے دور رہیں اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ان لوگوں کا ساتھ دیں جن کا کام اور خدمت کسی سے چھپی ہوئی نہیں۔۔!!

‏پی ٹی آئی کی پروپیگنڈا ویب سائٹ siasat ڈاٹ پی کے کی فکری بدیانتی کی انتہا..سینئر صحافی انصار عباسی صاحب کی 2019 میں عمر...
25/06/2022

‏پی ٹی آئی کی پروپیگنڈا ویب سائٹ siasat ڈاٹ پی کے کی فکری بدیانتی کی انتہا..
سینئر صحافی انصار عباسی صاحب کی 2019 میں عمران خان دور کے ٹیکس نیٹ بڑھانے کی ٹویٹ کو چھپا کر ان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔۔ یہ شرمناک ویب سائٹ پہلے بھی پروفیشنل صحافیوں کو اسی طرح پروپیگنڈا کا نشانہ بناتی ہے!!

Murree Social Media Channel

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Murree Social Media Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Convenience Store?

Share