WifaqulMadaris Pakistan

WifaqulMadaris Pakistan تمام معلومات کیلٸے ہمارے پیج کو لاٸک کریں

14/06/2024
اہم اعلان👇
04/06/2024

اہم اعلان👇

میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستانملک بھر میں ضمنی امتحان خوش اسلوبی سے مکمل۔دو سو نوے سینٹر میں چھیالیس ہزار سے ز...
13/05/2024

میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان

ملک بھر میں ضمنی امتحان خوش اسلوبی سے مکمل۔دو سو نوے سینٹر میں چھیالیس ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔اپنی مثالی روایت کے مطابق ان شاءاللہ بروقت نتائج کا اجراء ہوگا۔
(مولانا عبد المجید)
کراچی/ملتان/اسلام آباد(13/مئی 2024) مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ضمنی امتحان اپنی روایت کے مطابق اختتام پذیر ہوگئے۔میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس العربیہ مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر چھیالیس ہزار تین سو بارہ (46312) طلباء وطالبات شریک امتحان ہوئے،جبکہ مجموعی طور پر دو سو نوے (290) امتحانی مراکز قائم کئے گئے جس میں تقریبا ساڑھے بارہ سو نگران عملہ نے خدمات انجام دیں۔جبکہ صوبائی نظماء اور مسؤلین سمیت منتظمین نے امتحانی مراکز کے دورے کئے اور نظم امتحان کا جائزہ لیا۔اس موقع پر قائدین وفاق المدارس نے کہا کہ سالانہ امتحانات کی مانند ضمنی امتحان کا مرحلہ بھی اپنی حسیں روایت کے مطابق خوش اسلوبی سے اختتام پزیر ہوا،بہترین انتظامات میں تمام نگران عملہ کی کارکردگی جہاں مثالی رہی وہیں مرکزی دفتر کے عملے نے بھی جانفشانی سے تمام امور بروقت انجام دینے میں اپنا بہترین کردار ادا کیا،جبکہ گرمی سے شدت کی وجہ سے تمام امتحانی مراکز میں اداروں کی جانب سے بھی طلباء وطالبات کیلئے شاندار انتظامات کئے گئے۔مرکزی ناظم دفتر مولانا عبد المجید نے بتایا کہ ان شاءاللہ ضمنی امتحان کے نتائج کا اجراء ان شاءاللہ ایک ماہ میں مکمل کردیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ شعبہ تحفیظ کے امتحان کا دوسرا مرحلہ ان شاءاللہ یکم ذی الحجہ کو ملک بھر میں ہوگا اور اس کے داخلوں کی آخری تاریخ دس ذی قعدہ ہے۔
جاری کردہ:
میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان

درجہ متوسطہ کا نصاب 👇
12/05/2024

درجہ متوسطہ کا نصاب 👇

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا حتمی نصاب برائے بنین اسی نصاب کے مطابق 1446ھ کا سالانہ امتحان ان شاءاللہ لیا جائے گا احب...
12/05/2024

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا حتمی نصاب برائے بنین اسی نصاب کے مطابق 1446ھ کا سالانہ امتحان ان شاءاللہ لیا جائے گا احباب اس پوسٹ کو آگے شیٸر کریں

وفاق المدارس پاکستان  کے اہم فیصلے👇
09/05/2024

وفاق المدارس پاکستان کے اہم فیصلے👇

29/04/2024
دینی مدارس کے ذمہ داران کےلیے خصوصی پیغام👇
27/04/2024

دینی مدارس کے ذمہ داران کےلیے خصوصی پیغام👇

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت صوبہ سندھ کے امیر،جامعہ ندوۃالعلوم ختم نبوت ٹنڈو آدم کے مہتمم، جامعہ حمادیہ ٹنڈو آدم کے سرپرست،...
18/04/2024

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت صوبہ سندھ کے امیر،جامعہ ندوۃالعلوم ختم نبوت ٹنڈو آدم کے مہتمم، جامعہ حمادیہ ٹنڈو آدم کے سرپرست،یادگار اسلاف حضرت مولانا احمد میاں حمادی رحمہ اللہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
حضرت رح گزشتہ کچھ دنوں سے سانس کی تکلیف میں مبتلاء تھے اور آج صبح طبعیت زیادہ ناساز ہونے کی وجہ سے حیدرآباد کے ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ابھی کچھ دیر قبل اٹھانوے (98) برس کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہا اور رب کے حضور چلے گئے۔۔۔۔۔
آپ کئی علمی و روحانی نسبتوں والی ہستی تھے۔۔۔۔عظیم روحانی بزرگ شخصیت حضرت مولانا حماداللہ ہالیجوی رحمہ اللہ کے "پوتے" اور "خلیفہ" بھی تھے.۔۔۔حضرت مولانا عبدالصمد ہالیجوی رحمہ اللہ (جن کا ابھی کچھ عرصہ قبل انتقال ہوا) کے چچازاد بھائی تھے۔۔۔
ساری زندگی ختم نبوت کے تحفظ و ناموس کیلئے وقف کی تھی۔ان کی رحلت سے اہل حق ایک عاشق رسول ہستی سے محروم ہوگئے۔دھائیوں سے ختم نبوت کیلئے رات دن کام کیا۔
سوگواران میں آپ کے چار فرزند اور سات بیٹیاں ہیں۔۔۔جبکہ ہزاروں فیض یافتہ متوسلین و متعلقین آپ کی روحانی اولاد ہیں۔۔۔جو یقیناً آپ کیلئے بڑا صدقہ جاریہ ہے۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ درجات عالیہ خوب سے خوب بلند فرمائیں۔آخرت کی منزلیں آسان فرمائیں۔لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔آمین
وفاق المدارس العربیہ کے قائدین نے مولانا احمد میاں حمادی رحمہ اللہ کی رحلت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے مسنون تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔نیز احباب و اہل مدارس سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
(طلحہ رحمانی۔میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس العربیہ)

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ تعالی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اہم پیغام
13/04/2024

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ تعالی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اہم پیغام

آج رات ان شاءاللہ👇
10/03/2024

آج رات ان شاءاللہ👇

10/03/2024

تمام طلبہ و طالبات اپنا انفرادی نتیجہ وفاق المدارس کی ویب ساٸیٹ
Www.Wifaqulmadaris.org
سے چیک کر سکیں گے

10/03/2024

آج رات 9 بجے ان شاءاللہ وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات کے نتاٸج کا اعلان کردیا جاۓ گا

08/03/2024

یکم رمضان المبارک تک قوی امکان ہے ان شاءاللہ

یہ چند فیک پیجز اور سائٹ ہیں جو ہر سال کی طرح گزشتہ کئی دنوں سے لاکھوں طلباء کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔۔۔۔افسوس کی بات...
06/03/2024

یہ چند فیک پیجز اور سائٹ ہیں جو ہر سال کی طرح گزشتہ کئی دنوں سے لاکھوں طلباء کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔۔۔۔
افسوس کی بات ہے کہ جو لاکھوں طلباء و طالبات اپنے نتائج کے حوالہ سے فکر مند ہیں ان کے جذبات سے اس قسم کے بعض عناصر کھیلتے ہیں۔۔۔۔
تمام مدارس و جامعات کو بخوبی علم ہے کہ نتائج کہاں اور کس طریقہ سے جاری ہوتے ہیں۔۔۔انفرادی طور پر بھی نتائج کے حصول کیلئے طلباء کو سابقہ تجربات کی روشنی میں اچھی طرح واقفیت ہے۔۔۔۔
جعلی اور منفی طریقہ سے ایسے لوگ جو اپنے فیک سوشل میڈیا پیجز اور سائیڈ کے ذریعہ مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔۔۔اللہ ان سب کو ہدایت اور عقل سلیم عطاء فرمائیں۔۔۔۔آمین
ان کے خلاف ادارہ ضروری و قانونی کاروائی کا حق رکھتا ہے۔۔۔

باقی نتائج کا اجراء ان شاءاللہ اپنے وقت پر ہوگا۔۔۔

جیسے ہی حتمی ترتیب ہوگی سب کو آگاہ کردیا جائے گا۔۔۔

یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ بروقت شفاف نتائج کی فکر میں اکابرین و منتظمین وفاق اور خصوصاً مرکزی دفتر کا فعال عملہ رات دن حتمی نتائج کی تیاری میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔۔۔

01/03/2024

نتیجے کے آنے میں بہت کم وقت رہ گیا ہے احباب اپنے لیے اور دوسرے طلبا و طالبات کےلیے خصوصی دعاٶں کا اہتمام کریں

26/02/2024

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کے لاکھوں پرچوں کی جانچ پڑتال(مارکنگ) کا عمل بیک وقت چاروں صوبوں میں بارہ روز تک جاری رہا۔۔۔۔ جس میں مجموعی طور دو ہزار سے زائد علماء و مدرسین نے اس مرحلہ میں حصہ لیا۔۔۔۔
الحمدللہ آج یہ مرحلہ بھی خیر و عافیت اور خوش اسلوبی سے مکمل ہوگیا۔۔۔۔
مذکورہ عمل میں جہاں اراکین امتحانی کمیٹی و مجلس عاملہ مصروف و متحرک رہے وہیں قائدین وفاق المدارس بھی ہمہ وقت نگرانی فرماتے رہے۔۔۔۔امتحانی نظم و نتائج کی تیاری کے تمام مراحل میں مرکزی ناظم دفتر،ان کے معاونین اور دیگر دفتری عملہ کا کردار بنیادی اور کلیدی ہوتا ہے۔۔۔۔
گزشتہ روز "راقم" پشاور گیا۔۔۔جہاں جامعہ اسلامیہ امدادالعلوم درویش مسجد میں صوبہ خیبر پختونخوا کے تقریباً چھ سو علماء و مدرسین پرچوں کی جانچ پڑتال کے اختتامی مرحلہ میں مصروف عمل تھے۔۔۔صوبہ کے فعال ویر دلعزیز ناظم ہمارے محترم مولانا حسین احمد مدظلہ کی نگرانی میں مارکنگ کا سلسلہ جاری تھا۔۔۔۔ان کے ہمراہ مجلس عاملہ کے رکن مولانا سید عبدالصیر شاہ اور رکن امتحانی کمیٹی مولانا شوکت علی حقانی بھی فعال و متحرک تھے۔۔۔۔وفاق المدارس العربیہ کے میڈیا ہاؤس کے انچارج برادرم مفتی سراج الحسن سلمہ اللہ بھی موجود تھے۔۔۔۔جو اپنی منصبی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پرچوں کی جانچ پڑتال کے ممتحن اعلی بھی تھے۔۔۔برادرم مفتی سراج الحسن سلمہ اللہ کے ہمراہ "راقم" نے مارکنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔۔۔
ادارہ جامعہ اسلامیہ امدادالعلوم کے منتظمین کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔۔۔۔
اس موقع پر جہاں مرکزی دفتر ملتان کے اراکین بھائی عبدالمتین و اسلام علی شاہ صاحبان اور ان کی ٹیم سے ملاقات ہوئی وہیں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سینئر نائب صدر حضرت مولانا انوار الحق حفظہ اللہ کے معاون و فرزند برادرم مولانا سلمان الحق سلمہ اللہ بھی موجود تھے۔۔۔۔
پرچوں کی جانچ پڑتال کے اس کامیاب مرحلہ کے اختتام پر حضرت مولانا حسین احمد مدظلہ،مولانا سید عبدالصیر شاہ،مولانا شوکت علی حقانی،مفتی سراج الحسن مدظلہم سمیت جامعہ اسلامیہ امدادالعلوم کے مہتمم برادرم مولانا داؤد فقیر،مولانا فقیر محمد،مولانا طلحہ فقیر سلمہم اور ادارہ کے دیگر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔۔۔
اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کی کاوشیں قبول و منظور فرمائیں۔۔۔اور امت کیلئے نافع بنائیں۔۔۔آمین

اہم اعلان بابت نصاب تعلیم دیوان حماسہ👇
26/02/2024

اہم اعلان بابت نصاب تعلیم دیوان حماسہ👇

23/02/2024

شب برات کی حقیقت و احکام
مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ

17/02/2024

ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتھم العالیہ کی جامعہ امدادالعلوم الاسلامیہ جامع مسجد درویش پشاور م آمد۔
آج مورخہ16 فروری بروز جمعہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری صاحب مدظلہ العالی سالانہ امتحان کے پرچوں کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں جامعہ امداد العلوم مسجد درویش پشاور تشریف لائے۔ امتحانی کمیٹی وممتحنین اعلی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی ۔ ناظم وفاق صوبہ خیبر پختون حضرت مولانا حسین احمد دامت برکاتھم العالیہ نے حضرت ناظم اعلی کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت ہماری سرپرستی کے لیے تشریف لائے۔
حضرت ناظم اعلی وفاق مدظلہ العالی نے ممتحنین اعلی اورامتحانی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات کی زیارت کرنے سے دلی خوشی محسوس ہوئی۔
امتحانات کی طرح مارکنگ کا نظام بھی پورے ملک میں اطمینان بخش طریقے سے جاری ہے۔ وفاق المدارس مدارس کے لیے ہر لحاظ سے بہت بڑی نعمت ہے۔ ۔ آپ سب حضرات عظیم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وفاق ہمارے اکابر کی امانت ہے۔ وفاق کی طاقت کو کوئی بھی کمزور نہیں کرسکتا۔وفاق المدارس کا وجود اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے ہمیں اپنے ہمارے اکابر کی لازوال محنتوں وکاوشوں کو بھی پیش نظر رکھنا چائیے ۔دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مدارس دینیہ کا جال پھیلا ہوا ہے لیکن وہاں وفاق المدارس جیسے مضبوط ادارہ کی کمی ہے، یہ صرف پاکستان کی خصوصیت ہے ۔وفاق المدارس العربیہ مدارس دینیہ کے اتحاد و اتفاق کی علامت ہے ۔مدارس کے تحفظ کے لیے چھتری ہے۔وفاق ہی نے دینی مدارس کو ایک نظام تعلیم اور نصاب تعلیم دیا ہے ۔مدارس کی بقا اور استحکام اللہ تعالی نے وفاق سے جوڑا ہے۔وفاق اجتماعیت کا نام اور ہم سب کا مشترکہ اثاثہ ہے۔یہ ہمارے اکابر کی امین جماعت ہے وفاق ہی کی وجہ سے آج مدارس کی قوت وآواز ایک ہے ۔ہم سب وفاق کے مفادات کے محافظ ہیں اور جملہ امور میں وفاق کے مفادات کی رعایت رکھیں گے۔ وفاق کے قواعد کی رعایت رکھیں گے تو وفاق مزید مستحکم ہوگا اور اہل مدارس اور طلبہ وطالبات کا اعتماد اور بھی بڑھے گا۔
انہوں نے سینکڑوں ممتحنین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات کے بعد اب ہماری کارکردگی کا بھی امتحان ہے۔عدل وانصاف کے ساتھ امانت و دیانت کے تقاضوں کے مطابق نمبرات لگایاکریں۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا امتحانی نظم مثالی اور قابل تقلید ہے ۔مارکنگ میں مصروف ہونے سے جہاں کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کا موقع بھی ملتا ہے۔ممتحن کی حیثیت شاہد،امین اور قاضی کی ہے آپ نے تینوں حیثیتوں کو سامنے رکھتے ہوئے نمبرات لگانے ہیں۔استحقاق سے زیادہ یا کم نمبر لگانا انصاف و عدل کے خلاف ہے۔طلبہ وطالبات اور ان کے اساتذہ کے سال بھر کی محنت اب آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے لہذا معمولی غفلت سے طلبہ وطالبات کا مستقبل داؤپر لگ سکتا ہے لہذا ہمیں اپنے مزاج کے مطابق نمبر نہیں دینے چاہیے بلکہ وفاق کے اصول ہدایات کے مطابق ہو۔
مفتی سراج الحسن
میڈیا انچارج وفاق المدارس
صوبہ خیبر پختون خوا

میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستانلاکھوں پرچوں کی جانچ پڑتال کا عمل چار صوبوں میں بیک وقت آغاز۔مرکزی قائدین کا شفا...
15/02/2024

میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان

لاکھوں پرچوں کی جانچ پڑتال کا عمل چار صوبوں میں بیک وقت آغاز۔مرکزی قائدین کا شفاف نتائج کی تیاری کے مراحل کے جائزے۔قائدین و اراکین امتحانی کمیٹی کا ممتحنین کی کارکردگی تسلی بخش قرار۔ان شاءاللہ اپنی روایت کے مطابق وقت پر نتائج کے اجراء کی کوشش ہے۔(قائدین وفاق المدارس العربیہ)

کراچی/ملتان/پشاور(15/فروری 2024ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے کامیاب انعقاد کے بعد لاکھوں طلباء وطالبات کے نتائج کی تیاریوں کے مراحل آغاز ہوگیا۔لاکھوں پرچوں کی جانچ پڑتال کا عمل بیک وقت چار صوبوں میں مثالی نظم وضبط کے ساتھ جاری ہیں۔پرچوں کی جانچ پڑتال کے مرحلہ کا جائزہ لینے کیلئے قائدین وفاق المدارس کے فوری دورے کئے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے جامعہ دارالعلوم کراچی میں پرچوں کی جانچ پڑتال کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے ممتحنین اور منتظمین کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ آج یہ بڑی دینی ذمہ داری آپ کو سونپی جارہی ہے۔وفاق المدارس کے تحت جس طرح امتحان کا نظام شفاف اور معیاری ہوتا ہے اسی معیار کو نتائج کی تیاریوں کے تمام مراحل میں برقرار رکھنے کو یقینی بنایا جاتا ہے،انہوں نے پرچوں کی جانچ پڑتال میں حصہ لینے والے ممتحنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ دنوں تک مسلسل یکساں انداز میں جانچ پڑتال کرنا آپ سے اعلی کارکردگی کا تقاضا کرتا ہے،آپ حضرات کا انتخاب آپ کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔اس لئے آپ اپنی تمام فنی و تیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق اس موقع پر ناظم سندھ مولانا امداداللہ یوسف زئی،اراکین امتحانی کمیٹی مولانا راحت علی ہاشمی اور مفتی انس عادل،مولانا محمد انور،مولانا عبدالرحمن،مفتی محمد زکریا،مولانا حنیف خالد، مولانا عبدالجلیل،مولانا عبدالرحیم سمیت دیگر ممتحن اعلی اور منتظمین بھی موجود تھے۔پرچوں کی جانچ پڑتال کے دوسرے روز وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری اور مرکزی ناظم دفتر مولانا عبدالمجید نے کراچی کا دورہ کیا اور جامعہ دارالعلوم کراچی میں پرچوں کی جانچ پڑتال کے عمل کا مفصل جائزہ لیا۔اور سیکڑوں ممتحنین علماء سے مولانا محمد حنیف جالندھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب امتحان کے بعد نتائج کی تیاری اور پرچوں کی جانچ پڑتال کے عمل میں تمام اصول و ضوابط کو مدنظر رکھا جائے،مثالی نظم امتحانات کے بعد بروقت اور شفاف نتائج کے مراحل میں ہماری کارکردگی اور معیار برقرار رکھنا تمام ذمہ داران کیلئے ایک امتحان ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس ہمارے اکابر کی امانت ہے،ہمارے ہزاروں مدارس اور لاکھوں طلباء و علماء اس اجتماعی نظم کا حصہ ہیں۔اجتماعیت، یگانگت اور یکسانیت سے جس طرح ہمارے مثالی نظم کے تحت امتحان ہوتا ہے اسی یک نظام کے تحت نتائج کی تیاری کے مراحل بھی طے کئے جائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ بائیس سو سے زائد علماء و معاونین آج چار الگ الگ صوبوں میں ہونے کے باوجود ایک مربوط جامع نظام سے منسلک ہیں۔جو یقیناً ہمارے اراکین و منتظمین کی شبانہ روز کی کاوشوں کا ثمرہ ہے،انہوں نے کہا کہ ریکارڈ تعداد میں شرکائے امتحان کے باوجود ان شاء اللہ اپنی سابقہ حسین روایت کو سامنے رکھتے ہوئے بروقت نتائج کے اجراء کی کوششیں کی جائیں گی۔اس موقع پر ناظم سندھ مولانا امداداللہ یوسف زئی نے پرچوں کی جانچ پڑتال کے حوالہ سے ممتحین کو ہدایات جاری کیں،ممتحنین کے عمومی اجلاس سے خطاب کے بعد ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری کی سربراہی میں اراکین امتحانی کمیٹی اور ممتحن اعلی حضرات کا مشترکہ اجلاس بھی ہوا۔جس میں مولانا امداداللہ یوسف زئی،مولانا راحت علی ہاشمی،مفتی انس عادل،مولانا عبدالمجید،مولانا محمد انور،مولانا یونس قاسمی،مفتی محمد زکریا، مولانا عبدالرحمن،مولانا حنیف خالد،مولانا محمد زادہ،مفتی عمران ممتاز،مولانا عبدالواحد،مولانا عبدالجلیل، مولانا عبدالرحیم سمیت دیگر حضرات بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ممتحن اعلی حضرات نے اب تک ہونے والے جانچ پڑتال کی رپورٹ پیش کی اور ناظم اعلی وفاق المدارس نے ممتحنین حضرات کی دو روزہ کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا،اور تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ممتحن اعلی اور منتظمین کی خدمات کو سراہا۔
مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق ملک کے چار صوبوں میں بیک وقت لاکھوں پرچوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے،جس میں صوبہ بلوچستان جامعہ امدادیہ کوئٹہ میں مجموعی طور پر ساڑھے چار سو ممتحنین و منتظمین مصروف عمل ہیں،جہاں مولانا صلاح الدین ایوبی،مولانا عبدالرزاق زاہد،مولانا عبدالمنان،مولانا عبدالرحیم حسنی،مولانا حسین احمد،مولانا نورالمتین اور مولانا حفیظ اللہ کی نگرانی میں پرچوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔پشاور جامعہ اسلامیہ امدادالعلوم درویش مسجد میں صوبہ خیبر پختونخوا کے سات سو زائد علماء ممتحنین پرچوں کی جانچ پڑتال میں مصروف ہیں،ناظم خیبرپختونخوا مولانا حسین احمد کی نگرانی میں رکن امتحانی کمیٹی مولانا مفتی شوکت علی حقانی،رکن عاملہ مولانا سید عبدالبصیر شاہ،مولانا داؤد فقیر،مفتی سراج الحسن، نمائندہ مرکزی دفتر محترم عبدالمتین مصروف عمل ہیں،جبکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق اور مہتمم جامعہ عثمانیہ پشاور مفتی غلام الرحمن نے پشاور میں افتتاحی نشست سے خطاب کیا اور جانچ پڑتال کا مشاہدہ بھی کیا۔جبکہ ملتان جامعہ خیر المدارس میں صوبہ پنجاب کے ایک ہزار سے زائد علماء لاکھوں پرچوں کی جانچ پڑتال میں مصروف عمل ہیں۔ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری کی سربراہی میں اراکین امتحانی کمیٹی مولانا حامد حسن،مولانا شمشاد احمد،مولانا عبدالغفار، مرکزی ناظم دفتر مولانا عبدالمجید کی نگرانی میں نتائج کی تیاری کے مراحل کا سلسلہ جاری ہے۔

جاری کردہ:
میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان

12/02/2024

پشاور (12/فروری 2024)
لاکھوں پرچوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع۔ دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختون خوا میں بھی ساڑھے پانچ سو سے زائد ممتحنین جامعہ امداد العلوم مسجد درویش پشاور صدر پہنچ گئے۔نظم امتحان کے کامیاب انعقاد کے بعد نتائج کی تیاری کے مراحل کا آغاز۔اپنی حسین روایت کے مطابق ان شاءاللہ بروقت نتائج کا اجراء کیا جائے گا۔طلباء و طالبات کے بعد اب ہماری کارکردگی کا بھی امتحان ہے۔عدل وانصاف کے ساتھ امانت و دیانت کے تقاضوں کو ملحوظ رکھا جائے گا۔ان شاءاللہ وقت پر حتمی نتائج مرتب کئے جائیں گے۔( صوبائی ناظم وفاق المدارس العربیہ پاکستان ونگران مارکنگ حضرت مولانا حسین احمد صاحب دامت برکاتھم العالیہ کا افتتاحی تقریب سے خطاب )
مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات کے کامیاب انعقاد کے بعد لاکھوں پرچوں کی مارکنگ کا عمل دیگر صوبوں کی طرح صوبہ خیبر پختون خوا میں بھی شروع ہوگیا ہے۔ صوبہ بھرسے ساڑھے پانچ سو سے زائد ممتحنین جامعہ امدادالعلوم الاسلامیہ جامع مسجد درویش پشاور صدر پہنچ گئے ہیں ۔اس حوالہ سے آج مؤرخہ 12 فروری 2024ء بروز پیرمیں صوبائی ناظم وفاق المدارس العربیہ حضرت مولانا حسین احمد صاحب دامت برکاتھم العالیہ کی صدارت افتتاحی میں تقریب منعقد ہوئی،جس میں رکن امتحانی کمیٹی حضرت مولانا حافظ شوکت علی حقانی صاحب مدظلہ العالیہ ،رکن مجلس عاملہ حضرت مولانا سید عبدالبصیر شاہ صاحب دامت برکاتھم العالیہ ،جامعہ عثمانیہ پشاور کے مدیر حضرت مفتی غلام الرحمٰن صاحب زید مجدکم السامی ،جامعہ امداد العلوم الاسلامیہ جامع مسجد درویش پشاور صدر کے مدیر حافظ محمد داود فقیر صاحب دامت برکاتھم العالیہ نمائندہ دفتر وفاق جناب عبدالمتین صاحب سمیت ممتحنین اعلی اور کثیر تعداد میں ممتحنین شریک ہوئے۔
ناظم وفاق المدارس صوبہ خیبر پختون خوا حضرت مولانا حسین احمد صاحب نےاپنے کلیدی خطاب میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے ممتحنین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلباء وطالبات کا امتحان ختم ہوگیا اور اب ہمارا امتحان شروع ہوگیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہزاروں مدارس کے لاکھوں طلباء و طالبات کی محنتوں کے ثمرات کی شکل میں نتائج کی تیاری کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں،آپ سب کی یہاں آمد یقینا ایک دینی خدمت کے فریضے کی انجام دہی کے جذبے کے تحت ہوئی ہے،جو انتہائی قابل تحسین ہے،انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے نظام امتحان کی کئی انفرادی خصوصیات ہیں اسی طرح جانچ پڑتال کا بھی یکسانیت کو اجاگر کرتا ہے۔اس یکساں نظام کے عمل کیلئے ملک کے ہر علاقہ کے چنیدہ علماء و مدرسین کا انتخاب صلاحیت اور میرٹ پر کیا جاتا ہے۔علماء ومدرسین کے اجتماع اور یکجا ہوکر ایک نظام میں مصروف ہونے سے جہاں کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کا موقع بھی ملتا ہے،انہوں نے کہا کہ جو اصول وضوابط ہیں ان کی پاسداری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،امانت و دیانت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء وطالبات کے پرچوں پر اپنی منشاء یا مزاج سے نہیں بلکہ استحقاق کے قواعد کے مطابق نمبرات لگائے جائیں۔۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق المدارس کا وجود اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے،اس نعمت پر رب تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ہمیں اپنے ہمارے اکابر کی لازوال محنتوں وکاوشوں کو بھی پیش نظر رکھنا چائیے ۔دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مدارس دینیہ کا جال پھیلا ہوا ہے لیکن وہاں وفاق المدارس جیسے مضبوط ادارہ کی کمی ہے،وفاق المدارس العربیہ مدارس دینیہ کے اتحاد و اتفاق کی علامت ہے ہم اس یگانگت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے سینکڑوں ممتحنین علماء کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی حیثیت شاہد،امین اور قاضی کی ہے آپ نے تینوں حیثیتوں کو سامنے رکھتے ہوئے نمبرات لگانے ہیں۔استحقاق سے زیادہ یا کم نمبر لگانا انصاف و عدل کے خلاف ہے،ہم نے ہر حال میں وفاق المدارس کے اصولوں کی مکمل پاسداری کرنی ہے۔ممتحنین کی خدمت کیلئے ڈیڑھ سو سے زائد معاون موجود ہیں۔صوبائی ناظم نے اس موقع پر مارکنگ کے حوالے سے جملہ ہدایات بھی تفصیل سے بیان کیے۔
جامعہ عثمانیہ پشاور کے مدیر شیخ الحدیث حضرت مفتی غلام الرحمٰن صاحب دامت برکاتھم العالیہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ پرچہ جات کی جانچ پڑتال بڑا مشکل کام ہے آپ صرف ایک ممتحن نہیں بلکہ آپ کی وجہ سے دینی مدارس کی نظامت تعلیم ونظامت امتحانات کا مستقبل وابستہ ہے۔جب تک دیانت موجود ہو۔توکوئی بھی ہمارے نظام تعلیم وامتحانات پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
۔دینی مدارس کے نظام تعلیم پر ہمیں فخر ہے ۔نگران عملہ نے دوران نگرانی اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیے۔اب طلبہ وطالبات کی محنتوں کا نتیجہ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔

** **سینئر نائب صدر وفاق حضرت مولانا انوارالحق صاحب دامت برکاتھم العالیہ کی جامعہ امدادالعلوم الاسلامیہ جامع مسجد درویش پشاور صدر آمد۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر اول حضرت مولانا انوارالحق صاحب مدظلہ العالی افتتاحی تقریب کے بعد سالانہ امتحان کے پرچوں کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں نقاہت، ضعف وپیرانہ سالی کے باوجودبھی جامعہ امدادالعلوم پشاورتشریف لائے۔ امتحانی کمیٹی وممتحنین اعلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی ۔ا س موقع پر حضرت نے جانچ پڑتال کے عمل اور دیگر جملہ انتظامات پر اطمینان کا اظہار فرمایا ۔آپ نے اپنےمختصر خطاب میں فرمایا۔ کہ آپ سب حضرات گھریلو ضروریات کو چھوڑ کر عظیم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وفاق ہمارے اکابر کی امانت ہے۔وفاق المدارس کی شکل میں اکابر نے ہمیں ایک گلدستہ چھوڑا ہے ۔اس کو مزید مستحکم اور ترقی دینے میں آپ حضرات کی محنتیں اور کوششیں قابل قدر ہیں ۔صوبائی ناظم وفاق المدارس حضرت مولانا حسین احمد صاحب کی نگرانی میں جانچ پڑتال کا نظام اطمینان بخش ہے۔اس موقع پر حضرت کے معاون خصوصی صاحبزادہ مولانا سلمان الحق صاحب،مولانا بلال الحق صاحب بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
مفتی سراج الحسن
میڈیا انچارج وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختون خوا

06/02/2024

طلباۓکرام چھٹیاں کیسے گزاریں
حضرت شیخ الاسلام صاحب کا بیان سماعت فرماٸیں

میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان *سخت ترین موسمی حالات اور طوفانی بارشوں کے باوجود سالانہ امتحانات کامیابی سے اخ...
05/02/2024

میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان

*سخت ترین موسمی حالات اور طوفانی بارشوں کے باوجود سالانہ امتحانات کامیابی سے اختتام پذیر۔ملک بھر میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔بہترین انتظامات پر نگران عملہ اور منتظمین مدارس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔نتائج کی تیاری کے مراحل کا آغاز ان شاءاللہ گیارہ فروری سے ہوگا۔*
*(قائدین وفاق المدارس)*

کراچی/اسلام آباد/ملتان (5/فروری 2024ء) پاکستان میں مدارس دینیہ کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئے۔میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس العربیہ مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق تقریباً پانچ لاکھ پچیانوے ہزار طلباء وطالبات کیلئے تین ہزار دو سو سات امتحانی مراکز میں امتحانی عمل سات روز مکمل ہوا۔جس میں تقریباً انیس ہزار سے زائد نگران عملہ نے اپنی ذمہ داریاں انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ انجام دیں۔مرکزی و صوبائی قائدین اور مسؤلین و منتظمین نے امتحانی مراکز کے دورے کئے۔مرکزی و صوبائی دفاتر میں کنٹرول روم قائم کئے گئے اور ہر قسم کی ضروری سہولیات کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔جبکہ امتحانی مراکز والوں کی جانب سے دیگر مدارس کے آنے والے طلباء و طالبات کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے۔مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ اس وقت ملک کے اکثر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور کئی دشوار گزار علاقوں میں برفباری سمیت انتہائی سخت موسمی شدت کا سامنا رہا اس کے باوجود پورے ملک میں ایک ہی وقت میں پرچوں کا آغاز اور اختتام ہوا۔کراچی و اندرون سندھ میں شدید طوفانی بارشوں کے باوجود سندھ کے تقریباً تین سو سے زائد امتحانی مراکز میں وقت مقررہ پر مثالی نظم وضبط کے ساتھ امتحان کا عمل مکمل ہوا،بارشوں و طوفانی صورتحال میں وفاق المدارس کی صوبائی قیادت اور مسؤلین نے نگران عملہ کے ساتھ مل کر وقت سے قبل ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بھی کئے۔دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں کئی مدارس و جامعات نے دیگر مدارس سے آنے والے طلباء کیلئے قیام و طعام کا بندوست بھی کیا۔اور نگران عملہ کی آمد و رفت کو بھی بروقت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے۔مولانا طلحہ رحمانی نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں شدید موسمی صورتحال کے باوجود صبح نو بجے پرچوں کا آغاز اور ایک بجے دوپہر اختتام ہوا۔امتحانی نظم میں استعمال ہونے والی تمام ضروری اشیاء مسؤلین و معتمدین وفاق نے بروقت تمام امتحانی مراکز میں پہنچائیں۔دریں اثناء وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی قائدین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،مولانا انوار الحق،مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا عبیداللہ خالد،مولانا سید سلیمان بنوری،مولانا سعید یوسف سمیت صوبائی نظماء مولانا امداداللہ یوسف زئی،مولانا حسین احمد، مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا صلاح الدین ایوبی ملک کے مختلف علاقوں میں قائم امتحانی مراکز کے فوری دورے کئے،امتحانی عمل اور نگران عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تحریری رپورٹس بھی مرتب کیں۔کئی علاقوں میں مختلف تعلیمی و سماجی اور معروف شخصیات نے بھی وفاق المدارس کے امتحانی مراکز کے مطالعاتی دورے کئے اور نظم و انصرام کو اعلی اور مثالی قرار دیا۔مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ آزاد کشمیر،گلگت و بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع سخت ترین موسمی صورتحال سے دوچار تھے،جہاں تین تین فٹ تک برفباری کا سلسلہ ان دنوں میں جاری رہا،آمد و رفت کے راستے بند ہوگئے لیکن ان سب پیچیدگیوں کے باوجود وفاق المدارس کے متحرک نگران عملہ اور مسؤلین نے بروقت امتحانی عمل کو یقینی بنایا،کئی دشوار گزار علاقوں میں تین تین گھنٹوں پیدل سفر کر کے ضروری اشیاء کی ترسیل بھی کی گئی،ان علاقوں میں قائم بعض امتحانی مراکز یعنی مدارس و جامعات نے چھ روز مکمل قیام و طعام کی سہولتیں بھی فراہم کیں،ان بہترین خدمات پر قائدین وفاق المدارس نے ان مدارس اور وفاق المدارس کے نگران عملہ و مسؤلین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اسی طرح مرکزی و صوبائی دفاتر کے عملہ کو رات دن فعال کردار ادا کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔اس موقع پر مرکزی ناظم دفتر مولانا عبدالمجید نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امتحانات کے کامیاب انعقاد کے بعد نتائج کی تیاریوں کے مراحل کا آغاز ان شاءاللہ گیارہ فروری سے ملک کے چاروں صوبوں میں شروع ہوگا۔جس میں تقریباً سو ممتحن اعلی،بائیس سو ممتحن علماء و ماہر مدرسین مارکنگ کے عمل میں شریک ہونگے جو گیارہ روز تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گا۔جبکہ نو سو سے زائد عملہ و خدام بھی لاکھوں پرچوں کی جانچ پڑتال کے عمل کا حصہ ہونگے،اس طرح مجموعی طور پر تقریباً بتیس سو افراد نتائج کی تیاری کے اس مرحلہ میں شریک ہونگے۔اس کے بعد ان شاءاللہ حتمی نتائج کی تیاریوں کا مرحلہ مرکزی دفتر ملتان میں ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج کی تیاری کے مراحل کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیدیا گیا ہے۔ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی سربراہی اور اراکین امتحانی کمیٹی کی نگرانی میں نتائج کی تیاری کا یہ مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔
جاری کردہ:
میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان

Address

Multan
123

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WifaqulMadaris Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category