Chaudhary Azhar

Chaudhary Azhar My Land is My last Reference �

09/11/2023
Little architect 🐦Credit the pic
22/10/2023

Little architect 🐦
Credit the pic

‏کتنی اذیت میں اُڑی ہونگی ، روحیں آسمان میںجو کسی کی جان تھے تو کسی کا جہان تھے💔میرےغزہ کےچھوٹےچھوٹےفرشتے 😭😭
17/10/2023

‏کتنی اذیت میں اُڑی ہونگی ، روحیں آسمان میں
جو کسی کی جان تھے تو کسی کا جہان تھے💔

میرےغزہ کےچھوٹےچھوٹےفرشتے 😭😭

ہمیں گھروں پارکوں مین شاہراہوں قبرستانوں غرض ہر جگہ مقامی پھلدار پودے لگانے چاہیے تاکہ پھل عام ہو مفت ہو اور مہنگای کی ک...
15/10/2023

ہمیں گھروں پارکوں مین شاہراہوں قبرستانوں غرض ہر جگہ مقامی پھلدار پودے لگانے چاہیے تاکہ پھل عام ہو مفت ہو اور مہنگای کی کمر توڑی جاسکے ۔
یاد رکھیے پاکستان میں تقریبا پچانوے فیصد افراد غیر معیاری خوراک کھاتے ہیں جس وجہ سے بیماری عام ہے
پھلار پودے لگانا سنت رسول پاک بھی ہے لہذا عبادت سمجھ کر یہ فریضہ سر انجام دیں۔
از قلم انجنیر سلطان کمبوہ

13/10/2023

13/10/2023

مسجد اقصیٰ
#فلسطین #مسجدالاقصی

تین سو تیرہ کو بدر میںایک ہزار کے مقابلے میں فتح دینے والے مالک کائناتﷻ  #فلسطین کی بھی غائبانہ مدد فرما!۔🤲آمین
12/10/2023

تین سو تیرہ کو بدر میں
ایک ہزار کے مقابلے میں فتح دینے
والے مالک کائناتﷻ
#فلسطین کی بھی غائبانہ مدد فرما!۔🤲
آمین

10/10/2023

نجران، سعودی عرب جج نے محمد بن مرسل کی ماں سے کہا صرف 20 منٹ باقی ہیں آپ کے بیٹے کی پھانسی میں آپ کیا محسوس کررہی ہیں ماں تو ماں ہوتی ہے آنکھیں سوکھ گئیں سانسیں رک گئیں زبان بند ہوگئی اپنے بیٹے کو پھانسی کے لئے رخصت کردیا کیا منظر تھا (اللہ) اور محمد بن مرسل کا ماں کے سامنے سر قلم کر دیا گیا اللہ پاک کسی کی ماں کو یہ دن نہ دیکھائے 🙏😢

اے اللہ پاک ! جو مسلمان بھی اس پوسٹ کو دیکھ رہا ہے اور پیج کو فالو کر رہا ہے ، اس کو اپنے گھر کی زیارت عطا فرما آمین ۔ 😘...
08/10/2023

اے اللہ پاک ! جو مسلمان بھی اس پوسٹ کو دیکھ رہا ہے اور پیج کو فالو کر رہا ہے ، اس کو اپنے گھر کی زیارت عطا فرما آمین ۔ 😘

Best photo of the day 😘


سَأَذکُرُ حُبّی لِلحَبِیبِ مُحَمَّدِ 🥀 اِذَا وَصَفَ العُشَّاقُ حُبَّ الحَبَائِبِجب دُنیا کے دوسرے عُشّاق اپنے محبوبوں کی...
08/10/2023

سَأَذکُرُ حُبّی لِلحَبِیبِ مُحَمَّدِ 🥀 اِذَا وَصَفَ العُشَّاقُ حُبَّ الحَبَائِبِ
جب دُنیا کے دوسرے عُشّاق اپنے محبوبوں کی محبّت کا بیان کریں گے تو میں فقط اپنے اُس عِشق کا ذِکر کروں گا جو مجھے اپنے حبیبِ کریم سے ہے جن کا نام مُحَمَّد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہے💓

24/09/2023

اگر اچانک مدینہ پاک سے بلاوا آجائے تو سب سے پہلے الفاظ جو آپ کی زبان سے نکلیں گے کیا ہوں گے؟؟؟

ان کا نام دھرا شاہ تھا ،گجرات بھارت سے ان کا تعلق تھا ،یہ چلبلی اور خوبصورت تھیں،2016میں انہوں نے ایک امریکی نژاد ہندی ن...
18/09/2023

ان کا نام دھرا شاہ تھا ،گجرات بھارت سے ان کا تعلق تھا ،یہ چلبلی اور خوبصورت تھیں،2016میں انہوں نے ایک امریکی نژاد ہندی نوجوان سے شادی کرلی اور امریکہ شفٹ ہوگئیں،انکی زندگی میں خوشیاں تھیں،2018 میں انکی زندگی میں ایک نئے مہمان کی آمد قریب تھی یہ امید سے تھی ،ان کے والدین بھی ہندوستان سے اپنے نواسے کا استقبال کرنے امریکہ پہنچ چکے تھے،گھر میں خوشی کا سماں تھا ،ڈیلیوری کا وقت قریب آ چکا تھا انہیں ہاسپٹل میں داخل کیا گیا،سب کچھ نارمل چل رہا تھا بچے کی ولادت بھی ہوچکی تھی ،لیکن ولادت کے ساتھ ہی یہ قومے میں چلی گئی،جب ہوش آیا تو معلوم ہوا کہ یہ ایک خطرناک بیماری کا شکار ہوچکی ہیں یہ بیماری اس کے جسم میں سرایت کرتی جا رہی ہے،ان کو بچانے کیلئے دونوں ٹانگیں کاٹ لی گئی،ان کا ایک ہاتھ کاٹا گیا اور ایک ہاتھ کی انگلیاں بھی،یہ ہاسپٹل کے بیڈ پر چار ماہ پڑی رہی ساتھ والے بیڈ پر ان کا مولود بچہ تھا لیکن یہ اسے چھو نہیں سکتی تھی ہاتھوں میں اٹھانے اور سینے سے لگانے سے معذور تھی،چار مہینے بعد یہ گھر لوٹ آئی پاؤں سے چل کر ہاسپٹل جانے والی دونوں ہاتھوں اور پاؤں سے معذور گھر آتی دیکھ کر سب کے حوصلے ٹوٹ گیے،گھر میں ماتم کا سماں تھا،لیکن ان کے چہرے پر اس سب بہت کچھ کھونے کے باوجود سب کچھ پانے کی خوشی تھی اور یہ ان کا بیٹا تھا،بیٹے کی ننھی شرارتوں کے آگے یہ اپنے دکھ بھلا بیٹھی تھی دس مہینے کے بعد مگر بچہ بھی اسے چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوچکا تھا ان کے آس پاس ہر طرف اندھیرا چھا چکا تھا گویا سب کچھ ختم ہوچکا ہو ،دنوں کو انہوں نے ستم رسیدہ سیاہ راتوں کی طرح کاٹا،مگر جلد انہوں نے پھر سے جینے کا ارادہ کرلیا،کئی سال گزر گیے یہ نہ صرف آج بھی جی رہی ہیں،بالکل یہ مصنوعی پاؤں اور ہاتھوں سے وہ سب کچھ کام کرتی ہیں جو پہلے کرتی تھی-
میں نے رات ان کی سٹوری پڑھی مجھے ان کی سٹوری میں دو باتوں نے چونکا دیا پہلی بات یہ کہ زندگی میں سب کچھ خوبصورت چلتے چلتے اچانک کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ جیسا سب کچھ ختم ہوگیا ہو یہ ہم سب میں سے کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے لیکن ہم نے کبھی اس پر غور کیا ؟
دوسری بات ہم میں سے بہت سارے لوگ معمولی آزمائش پر ٹوٹ جاتے ہیں اور جینا چھوڑ دیتے ہیں -
مختصر یہ کہ ہماری زندگیوں میں کب کیا ہوگا ہمیں نہیں معلوم ،البتہ ہمیں اس بابت جو دعائیں سکھائی گئی ہیں ان کا اہتمام کرنا چاہئے،ایک حدیث شریف میں اچانک کے حادثات سے پناہ کی دعا وارد ہے-
اعوذ بِاللَّهِ مِنْ جَهْدِ الْبَلَاءِ ، وَدَرَكِ الشَّقَاءِ ، وَسُوءِ الْقَضَاءِ ، وَشَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ
کہ
میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں بلاؤں کی سختی سے،بدبختی کے لاحق ہونے سے،بری قضا و قدر اور دشمنوں کی خوش ہونے سے -

بقلم فردوس جمال!!!

جب اللہ تعالیٰ نے مچھر کی مثال دی تو ک/ف/ار حیران ہوئے اور کہنے لگے کہ خالق کائنات کے لیے یہ کیونکر مناسب ہے کہ وہ ایک چ...
17/09/2023

جب اللہ تعالیٰ نے مچھر کی مثال دی تو ک/ف/ار حیران ہوئے اور کہنے لگے کہ خالق کائنات کے لیے یہ کیونکر مناسب ہے کہ وہ ایک چھوٹے کیڑے کی مثال دے؟
’’اور جو لوگ ک/ا /ف/ر ہیں وہ کہتے ہیں کہ اس مثال سے خدا کا کیا مطلب ہے؟‘‘
1400 سال گزر جانے کے بعد، عظیم تعجب اور عظیم نشان ظاہر ہوتا ہے.
مادہ مچھر کے سر پر 100 آنکھیں ہوتی ہیں...
اس کے منہ میں 48 دانت ہیں...
اس کے اندر تین کامل دل ہیں...
اس کے تنے میں چھ چھریاں ہیں، اور ہر ایک کا اپنا کام ہے...
اس کے اعضاء کے ہر سرے پر تین پر ہیں...

ان سب سے زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ جدید سائنس نے دریافت کیا ہے کہ ایک بہت چھوٹا کیڑا ہے جو مچھر کی پیٹھ پر رہتا ہے اور اسے صرف خوردبین سے دیکھا جا سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (درحقیقت، خدا مچھر یا اس سے اوپر کی کسی چیز کی مثال دینے سے نہیں شرماتا۔)

"پاک ہے وہ جو بادشاہی، طاقت، غرور اور عظمت کا مالک ہے۔"
براہ کرم، حکم نہیں
خدا کے خوبصورت ناموں میں سے ایک نام چھوڑ دو💯♥️🌺

30/08/2023

انڈیا کو منہ توڑ جواب... پاکستانی بھی چاند پر پہنچ گئے

بیشک
18/08/2023

بیشک

یہ ڈاکٹرز اور نرسیں ایک ایسے 11 سالہ بچے کے سامنے جھکے ہوے ہیںجس نے دو جانیں بچانے کے لئے اپنی جان کی قربانی دی۔ بچہ جان...
21/06/2023

یہ ڈاکٹرز اور نرسیں ایک ایسے 11 سالہ بچے کے سامنے جھکے ہوے ہیں
جس نے دو جانیں بچانے کے لئے اپنی جان کی قربانی دی۔ بچہ جانتا تھا
کہ دماغی کینسر کی وجہ سے وہ زیادہ دن زندہ نہیں رہے گا۔ اسی لئے
اس نے ایک ایسے بچے کو اپنا دل عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا جسے دل کی
بیماری تھی اور گردے ایک اور بچے کو دینے کا کہا جس کے گردے
خراب تھے اور وہ موت و حیات کی کشمکش میں ایسے دلیرانہ فیصلے شایئد انسانیت سے بھی بالاتر ہوتے ہیں۔۔۔۔

جب بجلی آئی اور بلب ایجاد ہوا تو جزیرہ عرب میں آنے والا یہ پہلا بلب تھا. یہ بلب 1902 میں سلطنت عثمانیہ کے صوفی منش اور س...
15/06/2023

جب بجلی آئی اور بلب ایجاد ہوا تو جزیرہ عرب میں آنے والا یہ پہلا بلب تھا.
یہ بلب 1902 میں سلطنت عثمانیہ کے صوفی منش اور سچے عاشق رسول حکمران، سلطان عبد الحمید ثانی نے مسجد نبوی شریف میں یہ تاریخی جملہ کہتے ہوئے بھجوایا تھا کہ
"سب سے پہلے مسجد نبوی روشن ہوگی پھر ہمارے گھر اور محلات میں بلب جلے گا"
اللہ تعالی سلطان عبد الحمید سے راضی ہو ان کی قبر پر امن و سلامتی اور برکات کا نزول فرمائے۔ آمین

08/06/2023

لاپرواہی کا نتیجہ!
سلانوالی کے نواحی علاقہ فاروقہ کے 5 افراد پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پر کار حادثہ میں جاں بحق ہوگئے،

گاڑی میں موبائل سے لائیو سٹرمنگ کی جارہی تھی جس سے ڈرائیونگ سے دیہان بھٹکہ اورگاڑی بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی اور دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،

جاں بحق ہونے والے افراد میں ذیشان احمد، ساجد علی، علی مہدی، رحمت ﷲ اور علی خان کے نام شامل ہیں،

تمام دوست احباب سےگزارش ہےکہ۔ یہ ایک بزرگ ہیں، جو رمضان المبارک میں عمرہ پر گئے ہوئے تھے، وہاں کسی عربی نے انکی ویڈیو بن...
04/05/2023

تمام دوست احباب سے
گزارش ہےکہ۔ یہ ایک بزرگ ہیں، جو رمضان المبارک میں عمرہ پر گئے ہوئے تھے، وہاں کسی عربی نے انکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پہ ڈال دی جوکہ بہت وائرل ہوئی۔ بات اگر یہیں تک رہتی تو پھر بھی ٹھیک تھا، لیکن ناجانے ہمارے معاشرے میں اس قدر بےراہ روی کہاں سے آ رہی ہے؟ ہمیں ہو کیا گیا ہے۔؟ یہ کونسی جہالت میں ہم دھنستے چلے جا رہے ہیں۔۔؟
یہ ایک عام سے پاکستانی بزرگ جو غالباً بلوچستان کے کسی علاقے میں جھونپڑی میں رہنے والے ہیں، اللہ نے کرم فرمایا، اور اپنے گھر اور در پہ بلوایا، اپنے محبوب کے روضہ کی زیارت نصیب فرمائی۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو اب انکو اتنی ویلیو دی جا رہی ہےکہ کوئی کہتا ہے کہ اس بزرگ کی مشابہت صحابہ کرام کیساتھ ہے، تو کوئی کہہ رہا ہے کہ انکی شکل سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ سے ملتی ہے تو کسی کے لب پہ ہےکہ سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ کے مشابہ ہیں وغیرہ۔۔۔
حیرت کی بات یہ ہےکہ۔۔۔
بول ایسے رہے ہیں، بات اتنے پختہ یقین سے کہہ رہے ہیں کہ جیسے ان لوگوں نے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے ساتھ وقت گزارا ہو یا شب و روز حضرت انکی زیارت سے مشرف ہوتے رہے ہوں۔
خدارا! کچھ خیال کریں، خدا سے ڈریں۔۔ بیشک یہ ایک نیک، پارسا بزرگ ہوں گے، حتی کہ اللہ کے ولی ہی کیوں نہ ہوں۔ انکی یہ عزت، وقار اور احترام اپنی جگہ۔۔۔ لیکن ہمارے معاشرے کا اس بزرگ کو صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے تشبیہ دینا سراسر غلط اور گمراہی ہے۔ اس سے بچا جائے، اجتناب کیا جائے۔۔۔
اللہ تعالی ھم سب کو سجھنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔ آمین

مدینہ منورہ کے سیرت میوزیم میں رکھی گئی یہ تمثیل نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی اونٹنی القصواء کی ہے -رسول اللہ صلی الل...
04/05/2023

مدینہ منورہ کے سیرت میوزیم میں رکھی گئی یہ تمثیل نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی اونٹنی القصواء کی ہے -

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت کے بعد یہ بہت دکھی اور غمگین ہوئی -

رسول پاک کی جدائی میں مسلسل روتے رہنے کی وجہ سے اس کی بینائی چلی گئی چنانچہ صحابہ کرام نے اس کی آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ لی -

کہتے ہیں ایک ماہ تک اس نے کچھ نہیں کھایا اور پھر صرف 14 سال کی عمر میں یہ گزر گئی -
جب کہ اونٹوں کی اوسط عمر 30 سے 40 سال ہوتی ہے -

قصوی کی رسول پاک سے خاص محبت تھی اس اونٹنی کو ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کیلئے 800 درہم میں خریدا تھا -

ہجرت کے سفر میں یہ آپ کی سواری تھی،مسجد نبوی کے لیے زمین خریدتے وقت جس جگہ یہ بیٹھ گئی تھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اسی زمین کو مسجد کیلئے مختص کیا تھا -

صلح حدیبیہ، فتح مکہ اور حجة الوداع کے موقعے پر بھی یہ رسول پاک کے ساتھ تھی -
آپ نے حجة الوداع کا خطبہ اسی اونٹنی پر سوار ہو کر دیا تھا -

بقلم فردوس جمال!!!

یا رسول اللہ ﷺ ! ہم نے آپ کو دیکھا نہیں لیکن ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔ ❤‍🩹**❤️صـــلّــــی الـٰلَّــــــــــهُ علیـہ وا...
02/05/2023

یا رسول اللہ ﷺ ! ہم نے آپ کو دیکھا نہیں لیکن ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔ ❤‍🩹*
*❤️صـــلّــــی الـٰلَّــــــــــهُ علیـہ والــہ وســــــلم❤️✨💐*



02/05/2023

سب مل کر اس دعا میں شامل ہوجاۓ
کہ مرنے کے بعد قبر میں
دیدار محمدﷺ ہوجائے
آمین 😭

آج اپنی تیار فصلیں دیکھ کر برستے سیاہ گھنے بادلوں سے ڈر لگتا ھے ژالہ باری کا خوف بھی سونے نہیں دیتا،مگر انہی زمینوں سے ا...
02/05/2023

آج اپنی تیار فصلیں دیکھ کر برستے سیاہ گھنے بادلوں سے ڈر لگتا ھے ژالہ باری کا خوف بھی سونے نہیں دیتا،
مگر انہی زمینوں سے اسی کارخانہ کاٸنات میں جب آپ لوگ اپنی فصلیں اٹھا لیتے ھیں تو، صرف ایک تیلی سے کھیت کو آگ لگا کر چلتے بنتے ھیں۔
کبھی سوچا ھے دوسری مخلوق پہ کیا گزرتی ھے؟
کوئی اپنا جھلسا ھوا جسم اپنے پر بوجھ سمجھ کر رب سے کہتا ھے کیا مجھے جینے کا کوٸ حق نہیں اس لئے کہ میں انسان نہیں؟
کبھی سوچا ھے کہ پرندے شعلے مارتی آگ میں جل کر کوٸلہ ھو جاتے ھیں مگر اپنے انڈے چھوڑ کر نہیں جاتے۔
جب تم خدا کی مخلوق سے جینے کا حق چھینو گے تو تم پر بھی رحم نہیں کیا جائیگا۔

‏ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو زہر دے دیا گیا  انتہائی نازک حالت میں ترکی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا. اردگان کو روسی وفد ...
27/04/2023

‏ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو زہر دے دیا گیا
انتہائی نازک حالت میں ترکی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا.

اردگان کو روسی وفد سے ملنے کے بعد حالت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا. ترک میڈیا

اسرائیلی میڈیا بھی یہ خبر بھی دے رہا ہے کہ ان کو زہر دیا گیا ہے۔۔
‏یاد رہے عمران خان نے بھی زہر سے قتل کئے جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

19/04/2023

بوڑھے پرندے جب اڑ نہیں سکتے اور ان کے لیے کوئی ریٹائرمنٹ ہوم نہیں ہے۔ تو چھوٹے بچے انہیں کھلاتے ہیں۔

بہت اچھا پیغام....

فطرت کو سلام۔ وہ اسکول نہیں جاتے۔ لیکن وہ اپنی ذمہ داری جانتے ہیں۔🌱

💥 پبلک میسج ۔۔۔📢 جنت کا پکا ٹکٹ۔۔۔۔✅فیصل آباد کے ایک گاؤں کی خوبصورت روایت ۔۔❤ یتیم بچوں کی عید خریداری ۔۔🎁نواحی گاؤں ڈھ...
09/04/2023

💥 پبلک میسج ۔۔۔📢 جنت کا پکا ٹکٹ۔۔۔۔✅

فیصل آباد کے ایک گاؤں کی خوبصورت روایت ۔۔❤
یتیم بچوں کی عید خریداری ۔۔🎁
نواحی گاؤں ڈھیسیاں کا یہ دل موہ لینے والا منظر ہے ۔!!
یہاں کے نوجوان رقم جمع کرکے علاقے بھر کے یتیم بچوں کو عید کی خریداری کے لیے لے جاتے ہیں ۔ ان بچوں کو انکی پسند کے جوتے کپڑے خرید کر دئیے جاتے ہیں ۔۔ کتنا خوبصورت احساس ہوتا ہے ایک بچے کے لئے خود جانا اور پسند کا جوتا خریدنا
یہ ایک گاؤں کی روایت ہے ۔ آپ بھی اپنے علاقے میں اپنا سکتے ہیں ۔ اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ ایک ایک یتیم کی عید خریداری ۔۔
ڈھونڈیں گے تو بہت سے یتیم ملیں گے ۔ جنہیں عید پر یوں نئے کپڑے اور جوتے نصیب نہیں ہوتے ۔۔🍁

🇵🇰بھونگ مسجد: تحصیل صادق آباد ضلع رحیم یار خان میں واقع ایک گاوں بھونگ میں موجود ہے۔ یہ مسجد بہاولپور سے240 کلومیٹر اور ...
04/04/2023

🇵🇰
بھونگ مسجد: تحصیل صادق آباد ضلع رحیم یار خان میں واقع ایک گاوں بھونگ میں موجود ہے۔ یہ مسجد بہاولپور سے240 کلومیٹر اور رحیم یارخان سے تقریباً 55 کلومیٹر دور واقع ہے. اپنے عمدہ ڈیزائن، منفرد طرزِ تعمیر اور جاذبِ نظر خطاطی کی وجہ سے اس مسجد کوخاص شہرت حاصل ہے۔
سردار رئیس غازی محمد نے یہ مسجد 1932 میں تعمیر کروانا شروع کی, آپ کے جد امجد حضرت بہاوالدین زکریا رحمتہ اللہ علیہ کے خلفا میں سے تھے۔ رئیس محمد غازی اعزازی مجسٹریٹ اور بہاولپور اسمبلی کے رکن بھی رہے۔ کثیر مال و دولت ہونے کے باوجود انہوں نے درویشانہ زندگی گزاری۔ دینی تعلیم کا حصول، عبادت و ریاضت، سماجی کاموں اور مختلف علاقوں میں مساجد کی تعمیر ان کی زندگی کا مشن رہا۔رئیس غازی محمد نے اپنے خاندانی محل نما گھرکے قریب 1932ءمیں بھونگ مسجد کی تعمیر کے لئے ہدایات دیں اور کثیر سرمایہ فراہم کیا۔ تعمیر کے ایک ایک مرحلے پر انہوں نے ذاتی دلچسپی لی۔ البتہ مسجد کی تعمیر کی نگرانی کے لئے ماسٹر عبدالحمید کو مقرر کیا جنہوں نے نہایت محنت اور توجہ سے مسجد کی تعمیر کی نگرانی کی۔ مسجد کی تعمیر کےلئے آسٹریا، ہنگری، اٹلی اور دیگر ممالک سے سنگِ سرخ، سنگِ مر مر، سنگِ خارا، سنگِ سرمئی اور سنگِ سیاہ منگوائے گئے۔ ان پتھروں کو کاٹنے اور تراشنے والے، ٹائلوں پر پھول بنانے والے، میناکاری و خطاطی کرنے والے، صندل کی لکڑی پر باریک اور نفیس کام کرنے والے، گلکاری کرنے والے، سونے کے پھول بنانے والے سیکڑوں کاریگروں کی خدمات حاصل کی گئیں۔ یہ مسجد 1932ءسے 1982ءتک تقریباً پچاس سال میں مکمل ہوئی۔ ان پچاس سالوں میں ہزاروں کاریگروں نے مسجد کی تعمیر میں حصہ لیا جن کا تعلق پاکستان اور انڈیا سے تھا۔ مسجد کی تعمیر کے دوران کئی کاریگر عمر رسیدہ ہو گئے، کئی انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹوں اور بعض کے پوتوں نے یہ ذمہ داری سنبھالی۔ یوں تین نسلوں نے اس مسجد کی تعمیر میں حصہ لیا۔ تمام کاریگروں کو ان کی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر اُجرت دی جاتی تھی۔ ماہر کاریگروں کا ہر طرح سے خیال رکھا جاتا بلکہ ان کے بچوں کی شادیوں کے اخراجات رئیس غازی محمد ادا کرتے تھے.
مسجد کی تعمیر میں مصروف کاریگروں کے قیام و طعام کا انتظام بھونگ میں ہی کیا گیا تھا۔ بہت سی مراعات بھی ان کاریگروں کو حاصل تھیں۔ تب صادق آباد سے بھونگ تک مناسب ذرائع نقل و حمل موجود نہ تھے۔ نہ ہی پختہ سڑک تھی۔ لہٰذا بھاری مشینری اور تعمیراتی سامان صادق آباد ریلوے اسٹیشن سے بھونگ تک تقریباً 20 کلومیٹر کچے راستوں پر بیل گاڑیوں اور اونٹوں پر لاد کر لایا جاتا تھا۔
مسجد کی تعمیر کے لئے کوئی باقاعدہ نقشہ نہیں بنایا گیا تھا۔ ایک خاکہ رئیس غازی محمد کے ذہن میں تھا جس کے مطابق تعمیر کا آغاز کیا گیا۔ رئیس غازی محمد مختلف ممالک میں جاتے، وہاں کی مساجد دیکھتے اور جو چیزپسند آ جاتی اُس کے مطابق مسجد کی تعمیر میں تبدیلی کرواتے رہتے۔اس طرح مسجد کے ڈیزائن میں کئی بارتبدیلی کی گئی ۔کئی حصوں کو دوبارہ بلکہ سہ بارہ بھی نئے سرے سے تعمیر کیا گیا۔ 1950ءمیں ایک نئے مسئلے کی نشاندہی ہوئی کہ سیم کی وجہ سے مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ تھا۔ اس خطرے کے پیش نظر تب تک بننے والی تمام عمارت کو گرا دیا گیا اور 20 فٹ بلند ایک چبوترہ بنا کر اُس پر نئے سرے سے مسجد کی عمارت تعمیر کی گئی۔
اس سے مسجد کی پائیداری کے ساتھ خوبصورتی اور جلال و عظمت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ مسجد کی تعمیرکےدوران ہی 1975ءمیں رئیس غازی محمد کا انتقال ہو گیا۔ اُن کی وفات کے بعد ان کے بڑے بیٹے رئیس شبیر محمد نے مسجد کا کام کو آگے بڑھایا جو خود بھی درویش صفت انسان تھے۔ 1982ءمیں مسجدکی تعمیرمکمل ہوئی تواسے بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی۔ دنیابھرسے سیاح اس مسجدکو دیکھنے آنے لگے۔
اس کی خوبصورتی اور انفرادیت کی وجہ سے 1986ء میں اسے تعمیرات کے شعبے میں آغا خان ایوارڈ بھی دیا گیا۔ 12 مئی 2004ءکو حکومت پاکستان نے اس مسجد کی تصویر والا ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔
بھونگ مسجد میں ایک وسیع دارالمطالعہ، مدرسہ اور وہ حجرہ بھی موجود ہے جہاں رئیس غازی محمد عبادت کیا کرتے تھے۔ مسجد میں داخل ہونے والا مرکزی دروازہ مشہد میں حضرت امام رضا کے مزار کے صدر دروازے جیسا ہے۔ اندر کئی ایکڑ پر مشتمل فواروں سے مزین وسیع لان ہے۔ راہداری سے گزر کر سیڑھیاں چڑھنے کے بعد مسجد کا صحن ہے جو سنگِ مرمر اور سنگِ سیاہ سے آراستہ ہے۔ یہاں بیک وقت دو ہزار نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں۔ ایک بڑے گنبد کے نیچے خواتین کے لئے نماز پڑھنے کی جگہ مخصوص ہے جو خواتین کی جمعہ مسجد کہلاتی ہے۔ مسجد کے تمام دروازے ہاتھی دانت کے نفیس اور باریک کام سے مزین ہیں۔ مسجد کے برآمدے میں تقریباً 500 نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں۔ یہ برآمدہ 18 ستونوں پر مشتمل ہے۔ ہر ستون ایک ہی جیسے قدرتی رنگ پر مشتمل8فٹ بلند ہے۔مرکزی محراب کی تزئین و آرائش میں خالص سونا‘ چاندی اور قیمتی پتھر استعمال کیا گیا ہے۔ صندل کی لکڑی کا نہایت نفیس اور دیدہ زیب کام کیا گیا ہے۔ دلکش نقش و نگار‘ خوبصورت گلکاری اور منفرد ڈیزائن پر مشتمل یہ مسجد سیاحوں کو حیرت زدہ کر دیتی ہے.

24/03/2023

*میں شہر مدینہ ہوں*
*ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو دیکھیں*



سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس کے ذریعے ’المدینہ المنورۃ‘ کے لیے خاص ایک ٹیزر ویڈیو کو انا المدینہ کے ہیش ٹیگ کے تحت نشر کیا ہے

یہ ویڈیو سال 1444ھ کے رمضان عمرہ سیزن کے آغاز اور رمضان عمرہ کی بکنگ کے اختتام کے موقعے پر جاری کی گئی ہے۔

ڈیڑھ منٹ کی اس مختصر ویڈیو میں متعدد منفرد آرٹ پینٹنگز شامل ہیں جو مسجد نبوی میں اسلامی فن تعمیر کی ترقی کو ظاہر کرتی ہیں۔
اس ویڈیو میں 1404ھ سےسعودی دور میں مسجد کے گذر گاہوں، میناروں، صحن اور سائبانوں کی توسیع کو آرٹ کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں مدینہ کی زرعی نوعیت کا تعارفی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ ویڈیو میں مسجد قبا کی منفرد تعمیراتی خصوصیات اور سفید رنگ کی ایک جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

ویڈیو میں اسلامی فن کے شاہکاروں کے فنکارانہ گوشے اور لکڑی، سنگ مرمر اور گرینائٹ سے جڑی پودوں کی سجاوٹ کی سطح، ستونوں اور طاقوں، حرکت پذیر چھتوں، طاقوں اور گنبدوں پر عربی خطاطی کی منفرد پینٹنگز اور نمونے پیش کیے گئے ہیں۔

Address

Pakistan Islamabad
Islamabad
63100

Telephone

+923008555984

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chaudhary Azhar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chaudhary Azhar:

Videos

Share

Category


Other Newsstands in Islamabad

Show All